روسی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری نکولائی پتریشوو نے بدھ کو نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ہندوستان میں روسی سفارتخانے نے اس کی معلومات دی ہے۔ روسی سفارتخانے نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے مدعوں پر بات چیت کی گئی۔
ہندوستان میں روسی سفارتخانے نے میٹنگ کے تعلق سے تفصیل شیئر کرنے کے لیے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کا سہارا لیا۔ ہندوستان میں روسی سفارتخانے نے ٹوئٹ کیا، نئی دہلی میں روسی سیکورتی کونسل کے سکریٹری نکولائی پتریشوو کا ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے استقبال کیا۔ روس اور ہندوستان کے آپسی مفاد سے جڑے باہمی تعاون کے مدعوں پر بات چیت کی گئی۔
🇷🇺🤝🇮🇳 In #NewDelhi, Secretary of the Russian Security Council Nikolay Patrushev was received by Prime Minister of India Narendra Modi.
این ایس اے اجیت ڈوول سے بھی کی ملاقات اس سے پہلے دن میں نکولائی پتریشوو نے نئی دہلی میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی تھی۔ میٹنگ کے دوران، دونوں فریقین نے سیکورٹی سیکٹر میں روس اور ہندوستان کے درمیان تعاون کے طریقوں کو تفصیلی بات چیت کی۔ ہندوستان میں روسی سفارتخانے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، سیکورتی کے شعبے میں روس اور ہندوستان کے درمیان تعاون کے طریقوں کا روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال ہوا۔
ایس سی او کی سلامتی کونسلوں کے سکریٹریوں کی میٹنگ لیا حصہ نکولائی پتریشوو نے بدھ کو نئی دہلی میں منعقدہ شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے رکن ممالک کی سلامتی کونسلوں کے سکریٹریوں کی 18ویں میٹنگ میں بھی حصہ لیا۔
میٹنگ کے دوران ایس سی او شعبوں میں سیکورٹی اور عدم استحکام کے سیکٹر میں صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ میٹنگ کے دوران، نکولائی پتریشوو نے عالمی انسانی اقدار کو برقرار رکھنے، خودمختار ریاستوں کے ملکی معاملات میں مداخلت کو روکنے کے ساتھ ساتھ یکطرفہ پابندیوں اور پابندیوں کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔