Russian Ukraine War: سومی میں پھنسے سبھی 694 ہندوستانیوں کا ریسکیو آپریشن مکمل، ہندوستانی سفارت خانہ کی بسوں سے پولٹاوا لایا گیا
Russian Ukraine War: یوکرین کے سومی شہر میں پھنسے 694 ہندوستانی طلبہ کا ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔ یہ سبھی طلبہ ہندوستانی سفارت خانہ کی بسوں سے پولٹاوا پہنچ گئے ہیں ۔ مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے اس بارے میں جانکاری دی ۔
Russian Ukraine War: یوکرین کے سومی شہر میں پھنسے 694 ہندوستانی طلبہ کا ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔ یہ سبھی طلبہ ہندوستانی سفارت خانہ کی بسوں سے پولٹاوا پہنچ گئے ہیں ۔ مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے اس بارے میں جانکاری دی ۔
نئی دہلی : یوکرین کے سومی شہر میں پھنسے 694 ہندوستانی طلبہ کا ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔ یہ سبھی طلبہ ہندوستانی سفارت خانہ کی بسوں سے پولٹاوا پہنچ گئے ہیں ۔ مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے اس بارے میں جانکاری دی ۔ خاص بات یہ رہی کہ ہندوستانی مشن نے سومی میں غیر ملکی طلبہ کا بھی ریسکیو کیا ۔ اس کے ساتھ ہی یوکرین میں ہندوستانی طلبہ کا ریسکیو آپریشن تقریبا پورا ہوگیا ہے ۔
اس سے پہلے ایک اسپیشل فلائٹ یوکرین سے 200 ہندوستانی طلبہ کو رومانیہ کے سوسیوا سے لے کر دہلی پہنچی ۔ آج سوسیوا سے ایک فلائٹ اور آئے گی ۔ یوکرین سے لوٹے ایک طالب علم نے کہا کہ جب ہم بس میں سفر کررہے تھے ، تو وہاں کوئی بم دھماکہ نہیں ہوا ۔ سرکار اور سفارت خانہ نے ہماری کافی مدد کی ، ہم واپس آکر کافی خوش ہیں ۔
یوکرین میں پھنسے تقریبا 20 ہزار ہندوستانیوں میں سے تقریبا 17400 لوگوں کو ایئرلفٹ کرکے ہندوستان لایا جاچکا ہے ۔ یوکرین کے پڑوسی ممالک سے ہندوستانیوں کو لانے کے مشن کو آپریشن گنگا کا نام دیا گیا ہے ۔ اس میں ہنگری اور پولینڈ سے ایئرلفٹ کا کام پورا ہوگیا ہے ۔ انڈین ایئرفورس نے بھی آپریشن گنگا میں حصہ لیا ۔ ایئرفورس کے سی 17 گلوب ماسٹر کی 10 اڑانوں سے 2056 مسافروں کو واپس لایا گیا تھا ۔
ادھر یوکرین سے تعلیم ادھوری چھوڑ کر جانے والے طلبہ کو ہنگری کی یونیورسٹی نے راحت کی پیش کش کی ہے ۔ ہنگری نے ہندوستان ، نائیجیریا اور دیگر افریقی ممالک کے طلبہ کو ہنگری کی یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے کہا ہے ۔
خیال رہے کہ یوکرین کی راجدھانی کیف میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہندوستانی طالب علم ہرجوت سنگھ بھی منگل کو دہلی پہنچے ۔ انہیں سڑک راستے سے 700 کلو میٹر کا سفر طے کراکر یوکرین کی سرحد کو پار کرایا گیا تھا ۔ بھگدڑ کے درمیان ان کا پاسپورٹ بھی کھو گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔