نئی دہلی۔ نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) میں ہندوستان کی رکنیت کو یقینی بنانے کی مہم میں تیزی لاتے ہوئے خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر آج جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول روانہ ہو گئے جہاں این ایس جی کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہو رہا ہے ۔ مسٹر جے شنکر کے سیول جانے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خاص طور پر چین کے اعتراضات کے پیش نظر این ایس جی میں ہندوستان کی رکنیت یقینی بنانے کے لئے رکن ممالک میں رائے قائم کرنے کی کوشش کے تحت سکریٹری خارجہ سیول گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 48 ممالک این ایس جی کے رکن ہیں۔ این ایس جی کے اس بار کے اجلاس میں ہندوستان کو اس کی رکنیت دیے جانے کے معاملے پر غور کرنے کا پورا امکان ہے۔ چین ہندوستان کو این ایس جی میں شامل کرنے کی مخالفت کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے نیوکلیائی عدم توسیع کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔
چین نے پیر کو کہا تھا کہ این ایس جی کے اجلاس میں ہندوستان کی رکنیت پر بحث کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے تاہم کل آئے بیان میں اس نے کہا کہ اس معاملے پر بحث کے امکانات
کے دروازے اب کھلے ہوئے ہیں۔
چین کی جانب سے یہ مثبت اشارہ ایسے وقت آیا ہے جب دو دن بعد ہی وزیر اعظم نریندر مودی تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (شنگھائی تعاون تنظیم) کے سربراہی اجلاس
کے موقع پر چین کے صدرزی جن پنگ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔