Ayesha Suicide: عائشہ نے خود کشی سے پہلے ہنستے ہوئے بنایا ویڈیو، پھر ندی میں کود کر دے دی جان
چہرے پر ہنسی اور دل میں اتنا درد کی جان کر کوئی بھی جذباتی ہوجائے۔ اس ہنستی ہوئی خاتون کا خود کشی سے پہلے یہ آخری ویڈیو ہے۔ اپنی فیملی کو ویڈیو بھیجنے کے بعد اس نے ندی میں چھلانگ لگا دی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 01, 2021 12:17 AM IST

خود کشی سے پہلے ہنستے ہوئے بنایا ویڈیو، پھر ندی میں کود کر دے دی جان
نئی دہلی: چہرے پر ہنسی اور دل میں اتنا درد کی جان کر کوئی بھی جذباتی ہوجائے۔ اس ہنستی ہوئی لڑکی کا خود کشی سے پہلے یہ آخری ویڈیو ہے۔ اپنی فیملی کو ویڈیو بھیجنے کے بعد اس نے ندی میں چھلانگ لگا دی۔ وجہ جان کر آپ کو بھی کافی غصہ آئے گا۔ اس خاتون کا نام ہے عائشہ... اس ویڈیو میں عائشہ کے خود کشی کے پیچھے کا دُکھ واضح طور پر جھلک رہا ہے، یہ معاملہ گجرات کے احمد آباد کا ہے۔
23 year old Ayesha releases this Video before Jumping in the #SabarmatiRiver #Ahmedabad! Just listen to this poignant misery of ill treatment at the hands of the In-Laws and a Ruthless Husband! Are We even Humans? When millions of Women are treated in such Tragic Fashion! pic.twitter.com/sPQf9za7Pp
— zafar sareshwala (@zafarsareshwala) February 28, 2021
عائشہ نے 25 فروری کو سابرمتی ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی۔ عائشہ نے خود کشی کرنے سے پہلے اپنے والدین کو بھی فون کیا تھا۔ والدین نے سمجھانے کی کوشش کی، لیکن عائشہ نہیں مانیں... عائشہ کو والدین نے فون کرکے کافی سمجھایا، لیکن وہ نہیں مانی اور آخر کار اس نے خود کشی کا راستہ منتخب کیا... اس پورے معاملے کی شروعات کہاں سے ہوئی آپ اس ویڈیو کے ذریعہ سمجھ سکتے ہیں۔