صرف 21 روپئے کا ہے ووڈافون کا یہ نیا پلان، پائیں ان لمٹیڈ کالنگ کا فائدہ

اس پلان میں بغیر کسی ایف یو پی لمٹ کے ان لمٹیڈ وائس کالنگ کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔

Nov 19, 2019 12:03 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 12:08 PM IST
صرف 21 روپئے کا ہے ووڈافون کا یہ نیا پلان، پائیں ان لمٹیڈ کالنگ کا فائدہ

ووڈافون

ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان ہو رہی سخت مسابقہ آرائی میں ووڈافون نے اپنے صارفین کے لئے بیحد سستا پلان پیش کیا ہے۔ کمپنی کے دو سستے پلان کی قیمت 9 اور 21 روپئے ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اتنی کم قیمت ہونے کے باوجود ان پلان میں ان لمٹیڈ کالنگ جیسے فائدے دئیے جا رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان دونوں پلان کی پوری تفصیل۔

یہ سیشے پلان ہے جس کی ویلیڈیٹی تو زیادہ نہیں ہے مگر فائدے بہت ہیں۔ 9 روپئے کا یہ پلان ایک دن کی ویلیڈیٹی کے ساتھ آتا ہے۔ اس پلان میں بغیر کسی ایف یو پی لمٹ کے ان لمٹیڈ وائس کالنگ کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ 1 دن کے لئے یہ پلان صارفین کو 100 فری ایس ایم ایس بھی آفر کرتا ہے۔ اس پلان میں صارفین کو 100 ایم بی ڈیٹا دیا جا رہا ہے۔

Loading...

phone

ٹیلی کام ٹاک کی رپورٹ کے مطابق، ووڈافون کا یہ پلان بھی سیشے پیک ہے جس میں صارفین کو کم ویلیڈیٹی دی جا رہی ہے۔ 21 روپئے کے اس پلان کی ویلڈیٹی صرف دو دن کی ہے۔ اس میں بھی صارفین کو مفت ان لمٹیڈ کالنگ کا فائدہ مل رہا ہے۔ جیسا کہ نو روپئے کے پلان میں ہے، 21 روپئے کے پلان میں 2 دن کے لئے 200 فری ایس ایم ایس فائدہ دیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ ڈیٹا کی بات کریں تو اس میں صارفین کو ایک دن کے لئے 150 ایم بی ڈیٹا دیا جاتا ہے۔

فل ٹاک ٹائم والے سستے پلان بھی

اس سے پہلے ووڈافون فل ٹاک ٹائم پلان لایا تھا جس میں 20, 30 اور 50 روپئے کا پلان موجود ہے۔ ان پلان میں صارفین کو فل ٹاک ٹائم ملے گا جس کی ویلیڈیٹی 28 دنوں کی ہو گی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے 10 روپئے کا چھوٹا ریچارج پیک بھی لانچ کیا ہے۔ کم ویلیڈیٹی کے ساتھ اس پیک میں صارفین کو 7.47 روپئے کا ٹاک ٹائم ملتا ہے۔

Loading...