ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Rajasthan Crisis: سچن پائلٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد سونیا گاندھی سے ملنے پہنچے راہل - پرینکا گاندھی

راجستھان میں چل رہے سیاسی بحران کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) اور راہل گاندھی (Rahul Gandhi) ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
Rajasthan Crisis: سچن پائلٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد سونیا گاندھی سے ملنے پہنچے راہل - پرینکا گاندھی
راجستھان سیاسی بحران کے درمیان سچن پائلٹ نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔

نئی دہلی: راجستھان کے سیاسی بحران کے درمیان راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر کمان سنبھالی ہے۔ آج سچن پائلٹ سے راہل گاندھی کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران سچن پائلٹ نے اپنی ناراضگی کو لے کر پوری وجہ بتائی۔ ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی اور سچن پائلٹ کے درمیان پھر سے ایک اور ملاقات ہوسکتی ہے۔


راجستھان میں سیاسی بحران کے درمیان سچن پائلٹ نے آج راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کرکے راجستھان کانگریس کے ساتھ اشوک گہلوت کے بارے میں فیڈ بیک دی ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے اشوک گہلوت کی قیادت کو لے کر ناراضگی ظاہر کیہے۔ اس کے علاوہ سچن پائلٹ نے قیادت بدلنے اور 2023 کے اسمبلی انتخابات کو لے کر واضح پیغام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کی نہ صرف سچن پائلٹ کی نہ صرف راہل گاندھی سے ملاقات ہوئی ہے بلکہ ان سے پرینکا گاندھی نے بھی فون پر بات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلورٹسٹ پر سچن پائلٹ اور ان کے اراکین اسمبلی حکومت کی حمایت میں ووٹ کریں گے جبکہ سچن پائلٹ اور ان کے حامی اراکین اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا ہائی کمان نے یقین دہانی کرائی ہے۔ وہیں صلح کے فائنل فارمولے پر سونیا گاندھی فیصلہ کریں گی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 10, 2020 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading