بی جے پی نے سادھوی پرگیہ سنگھ کو دگ وجےسنگھ کےخلاف اتارا میدان میں

خبر ہے کہ بی جے پی سادھوی پرگیہ کو بھوپال لوک سبھا سیٹ سے دگ وجے سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔

Apr 17, 2019 03:30 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 05:39 PM IST
بی جے پی نے سادھوی پرگیہ سنگھ کو دگ وجےسنگھ کےخلاف اتارا میدان میں

دگ وجے سنگھ اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر: فائل فوٹو۔

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اب بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہوتے ہی انہیں پارٹی نے امیدوار بھی بنا دیا ہے۔ وہ بھوپال سیٹ سے کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ کے خلاف قسمت آزمائیں گی۔ بی جے پی نے اس کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ رہیں سادھوی نے بدھ کے روزہی بی جے پی کی ابتدائی رکنیت لی ہے۔

سادھوی پرگیہ کو بھوپال سے بی جے پی امیدواربنائے جانے کی قیاس آرائیاں کافی دنوں سے چل رہی تھیں، لیکن آج جب انہوں نے رکنیت لی تو فوراً پارٹی نے ان کے اعلان کرکے اس کی تصدیق کردی۔ اس بیچ انہوں نے بھوپال واقع بی جے پی دفتر پہنچ کرشیوراج سنگھ سے ملاقات کی، جس کے بعد ان قیاس آرائیوں نے ایک بارپھر سے زورپکڑ لیا ہے۔

Loading...

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد سادھوی پرگیہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ’’میں نے بی جے پی کی رکنیت لےلی ہے۔ میں الیکشن لڑوں گی اور جیتوں گی‘‘۔

غورطلب ہے کہ مہاراشٹر کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں ملزم بنائے جانے کے بعد سرخیوں میں آئیں پرگیہ ٹھاکراپنے بیانات سے ہمیشہ چرچا میں رہتی ہیں۔ حالانکہ اس کیس میں بری ہونےکے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ سادھوی پرگیہ اپنے تیکھے بیانات سے کانگریس کوہمیشہ نشانہ پرلیتی رہی ہیں۔ سادھوی پرگیہ کا اے بی وی پی اوردرگا واہنی سے تعلق رہا ہے۔

Loading...