ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن:اس شخص کے بغیر نہیں جل سکتے آپ کے گھرمیں چولہے،انہیں بھی ہے کورونا کا خطرہ

ہفتے کے ساتوں دن کام کرنے والے سلنڈر سپلائر کا درد یہ ہے کہ ان کے پاس دستانے تک نہیں ہیں حالانکہ یہ لوگ ہیں بہت سارے گھروں میں روزانہ جاتے ہیں اور زیادہ تر لوگ نقدی کی صورت میں ادائیگی کرتے ہیں ایسے میں کورونا وائرس کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن:اس شخص کے بغیر نہیں جل سکتے آپ کے گھرمیں چولہے،انہیں بھی ہے کورونا کا خطرہ
رسوئی گیس سلینڈر سپلائی کرنے والے لوگ ہر گھر کا چولہا جلانے میں اپنی حصہ داری نبھا رہے ہیں

پورا ملک کورونا وائرس کی وبا ءکے خلاف اپنے اپنے طریقے سے جنگ لڑ رہا ہے۔عوام گھروں میں رہ کر کورونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں لگے ہیں تو وہیں سب سے اگلے مورچے پر ڈاکٹر اور محکمہ صحت سے جڑے ملازمین کے ساتھ ساتھ ضروری اشیاء گھر گھر تک پہنچانے والے لوگ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان لوگوں میں شامل رسوئی گیس سلینڈر سپلائی کرنے والے لوگ ہر گھر کا چولہا جلانے میں اپنی حصہ داری نبھا رہے ہیں ان لوگوں میں شامل 28 سالوں سے گھر گھر گیس سلینڈر پہنچانے والے ستندر کمار مشرا بھی ہیں۔


جبکہ ان کے بھائی انل کمار مشرا گزشتہ22 سالوں سے یہ کام کرتے آرہے ہیں۔ ہفتے کے ساتوں دن کام کرنے والے سلنڈر سپلائر کا درد یہ ہے کہ ان کے پاس دستانے تک نہیں ہیں حالانکہ یہ لوگ ہیں بہت سارے گھروں میں روزانہ جاتے ہیں اور زیادہ تر لوگ نقدی کی صورت میں ادائیگی کرتے ہیں ایسے میں کورونا وائرس کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔


پھر بھی خود کے تحفظ کے لئے ہینڈ سینیٹایزر خرید رکھا ہے -ستندر کمار مشرا بتاتے ہیں ہم ہفتے کے ساتوں دن کام کرتے ہیں ہماری کوئی چھٹی نہیں ہوتی جب بھی کسی کا فون آ جاتا ہے کہ ان کے گھر پر سلینڈر ختم ہوگیا ہے تو دل مچل جاتا ہے، مجھے لوگوں کے گھروں تک سلنڈر پہنچانے پر فخر ہے کیونکہ اس سے چولہا جلتا ہے اور لوگ کھانا کھاتے ہیں۔ بہار سے تعلق رکھنے والے ستندر کمار مشرا اورانل کمار مشرا دونوں بھائی ہیں اور دہلی میں ہی رہتے ہیں۔ ستندر کمار مشرا بتاتے ہیں تقریبا ًدس فیصد لوگ ہیں الیکٹرانک ادائیگی کرتے ہیں ورنہ زیادہ تر لوگ نقد میں ادائیگی کرتے ہیں۔ کئی بار جس رکشا سے سلنڈر لے جائے جاتے ہیں اس میں خرابی آجاتی ہے اور پنکچر ہو جاتا ہے ایسے میں کوئی خرابی دور کرنے والا مکینک بھی نہیں ملتا۔ پھر بھی ہم کام کر رہے ہیں اور خدمت میں لگے ہوئے ہیں ہمیں اس خدمت پر فخر ہے۔

First published: Apr 13, 2020 03:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading