لکھنؤ: ملک کے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم حکومت کی ذمہ داری : آل انڈیا مائنارٹیزفورم فار ڈیموکریسی

سب سے بڑی اقلیت پر ہورہے ظلم وتشدد سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سکھ عیسائی اور دوسرے لوگ بھی خوف زدہ ہیں: مقررین کا اظہارِخیال

Jul 16, 2019 03:44 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 03:44 PM IST
لکھنؤ: ملک کے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم حکومت کی ذمہ داری : آل انڈیا مائنارٹیزفورم فار ڈیموکریسی

اقلیتوں کے لئے کام کرنے والی معروف تنظٰیم آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے مطابق صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ سبھی اقلیتوں اور تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ مختلف حوالوں سےسب سے بڑی اقلیت پر ہورہے ظلم وتشدد سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سکھ عیسائی اور دوسرے لوگ بھی خوف زدہ ہیں

مذہبی اور ہجومی تشدد کے نام پر جس انداز کی سیاسی وسماجی حکمت عملی کچھ شدت پسند تنظیموں کی جانب سے وضع کی جارہی ہے۔وہ ہندوستان کے دستور وجمہور کے دامن پر سیاہ داغ کی طرح ہے ۔اس داغ کو مٹانے اور ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لئے آل انڈیا مائنارٹیز فورم سنجیدہ پیش رفت کرنے کا خواہاں ہے جس کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں- دیکھئے لکھنئو سے طارق قمر کی خاص رپورٹ

Loading...

اس تحریک اور پیش رفت کو کامیاب بنانے کے لئے فورم نے ذمہ دار علماٗ کرام دانشوروں اور افسروں سے بھی مشورہ کیاہے ساتھ ہی راجناتھ سنگھ سمیت بی جے پی کے اہم لیڈروں سے بھی بات چیت کی ہے اور اب اس ضمن میں ایک اور قدم آگے بڑھاکر رد عمل کا انتظار کیاجائے گا-ارباب حکومت کی جانب سے لاکمیشن کی رپورٹ پر کیارد عمل ہوگا یہ ابھی تک معلوم نہیں۔فورم کے مکتوب کیا کچھ جواب لائیں گے اس بارے میں بھی یقین سے کچھ نہیں کہاجاسکتا تاہم اتنا ضرور ہے کہ اس انداز کی کوششوں کی ضرروت صرف مسلم طبقے کو ہی نہیں بلکہ ہر امن پسند شہری کو کرنا چاہئے

 

Loading...