உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی کو ہرانے کے لئے سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے عمران مسعود، ٹکٹ نہ ملنے کے بعد بھھی کردیا اکھلیش یادو کی حمایت کا اعلان

    کانگریس کے سابق سینئر لیڈر عمران مسعود نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی کو حمایت دے دی ہے۔ عمران مسعود کی لکھنو میں اکھلیش یادو سے ملاقات ہوئی ہے، اس کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی میں ہی رہیں گے۔

    • Share this:
      سہارنپور: کانگریس چھوڑ کر سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کی سائیکل کی سواری کرنے نکلے عمران مسعود (Imran Masood) کو اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ اس کے بعد عمران مسعود کے تیوروں کے بعد ان کے کسی الگ سیاسی داو کی قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی۔ اس درمیان جمعرات کو عمران مسعود نے اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے ایک بار پھر سے ہلچل مچادی ہے۔ کانگریس کے سابق سینئر لیڈر عمران مسعود نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی کو حمایت دے دی ہے۔ عمران مسعود کی لکھنو میں اکھلیش یادو سے ملاقات ہوئی ہے، اس کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی میں ہی رہیں گے۔

      دراصل، مغربی یوپی کے قدآور لیڈر مانے جانے والے عمران مسعود اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی کانگریس چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے، لیکن انہیں اکھلیش یادو نے ٹکٹ نہیں دیا۔ ان کے ساتھ سہارنپور دیہات سے رکن اسمبلی مسعود اختر نے بھی سماجوادی پارٹی کا دامن تھاما تھا۔ ٹکٹ نہیں ملنے کے بعد وہ ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ ان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا، جس میں وہ مسلمانوں کو سدھر جانے کی نصیحت دیتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

      عمران مسعود کو سماجوادی پارٹی سے ٹکٹ نہیں ملنے کے بعد ان کے بی ایس پی کے رابطے میں ہونے کی بھی قیاس آرائیاں کی تھیں۔ بی ایس پی کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ جمعرات کو سماجوادی پارٹی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے عمران مسعود کی تصویر جاری کی گئی، اس میں لکھا گیا— ’سماجوادی پارٹی کا بڑھتا کارواں۔ کانگریس کے سابق سینئر لیڈر عمران مسعود نے اپنے ساتھیوں کے ساتھیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی کو دی حمایت‘۔

      عمران مسعود بولے میں سماجوادی، سماجوادی پارٹی میں ہی رہوں گا

      عمران مسعود نے نیوز 18 یوپی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماجوادی ہیں اور سماجوادی میں ہی رہیں گے۔ اکھلیش یادو کو بھاری اکثریت سے جتانا ان کا ہدف ہے۔

      عمران مسعود نے الیکشن لڑنے سے کیا انکار

      اس دوران عمران مسعود نے کہا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ ان کا ہدف سماجوادی پارٹی کو جتانے کا ہے اور وہ اس میں مصروف ہوگئے ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: