سہارنپور : سہارنپور نسلی تشدد کے کلیدی ملزم اور بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر آزاد عرف راون کے بھائی کمل کو پولیس نے جمعرات کو گرفتار کر لیا۔کمل اجازت کے بغیر تھانہ صدر بازار کے بدھوار میں ایک پریس کانفرنس کر رہا تھا ، تبھی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ فی الحال چندرشیکھر پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 5 مئی کو مہارانا پرتاپ کے مجسمہ کو لے کر دلت اور راجپوتوں کے درمیان شروع ہوئے تشدد میں بھیم آرمی کا نام سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد سے سہارنپور میں کئی مرتبہ تشدد کا شعلہ بھڑکا تھا ۔
سہارنپور تشدد: کب کب کیا ہوا؟
نو مئی: بھیم آرمی کی قیادت میں متاثرہ دلتوں نے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ، جس کے دوران پھر تشدد بھڑک اٹھا۔ شرپسندوں نے کئی مقامات پر آگ زنی کی۔ دو پولیس چوکیوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں 24 مقدمے درج کر کے 30 افراد کو گرفتار کیا کیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔
سہارنپور میں تشدد کی خلاف میں جنتر منتر پر ہزاروں دلتوں کا احتجاج ، یوگی حکومت کے خلاف نعری بازی
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔