ساکشی مشرا بولیں۔ میں نے غلطی تو کی، مجھے معاف کر دیں پاپا

بتا دیں کہ ساکشی نے دلت نوجوان اجتیش کمار سے چار جولائی کو پریاگ راج کے رام جانکی مندر میں لو میریج کر لی ہے۔

Jul 13, 2019 02:08 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 12:49 PM IST
ساکشی مشرا بولیں۔ میں نے غلطی تو کی، مجھے معاف کر دیں پاپا

ساکشی نے اپنے والد راجیش مشرا اور ماں سے نیوز 18 کے ذریعہ کہا کہ آپ لوگوں کا جب دل کرے تو کال کرنا۔

بریلی کی بتھری چین پور سیٹ سے رکن اسمبلی راجیش مشرا عرف پپو بھرتول کی بیٹی ساکشی مشرا نے ایک دلت نوجوان سے شادی کرنے کے بعد نیوز 18 سے خاص بات چیت میں کہا کہ میں نے غلطی تو کی ہے، لیکن ایسے حالات ہو گئے تھے۔ اس لئے مجھے ایسا کرنا پڑا۔ پاپا مجھے معاف کر دینا۔ بتا دیں کہ ساکشی نے دلت نوجوان اجتیش کمار سے چار جولائی کو پریاگ راج کے رام جانکی مندر میں لو میریج کر لی ہے۔

وہیں، پریاگ راج کے رام جانکی مندر کے مہنت نے نیوز 18 سے کہا کہ ہمارے یہاں کوئی شادی ہوتی ہی نہیں ہے۔ پتہ نہیں، یہ لوگ کیسے اور کہاں سے کہہ رہے ہیں۔ اس پر ساکشی مشرا نے کہا کہ یہاں یہ پنڈت اس وقت مندر میں نہیں تھے۔ لیکن ہم نے تو ان کے مندر میں ہی شادی کی ہے۔ اس پر اجتیش نے کہا کہ پنڈت جی کسی دباؤ میں مت آئیے۔

Loading...

گھر کو یاد کرتے ہوئے ساکشی مشرا لائیو ٹی وی پر ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ ساکشی مشرا نے روتے ہوئے کہا کہ ممی آپ دوا کھا لو اور جلدی ٹھیک ہو جاؤ۔ ساتھ ہی کہا کہ آپ بیٹا اور بیٹی کو ایک جیسا دیکھیں۔ آپ لوگ اپنی سوچ بدلو۔ ساکشی نے اپنے والد راجیش مشرا اور ماں سے نیوز 18 کے ذریعہ کہا کہ آپ لوگوں کا جب دل کرے تو کال کرنا۔ میں نے غلطی تو کی ہے لیکن کیا کرتے؟ ساتھ ہی بہن کے لئے کہا کہ اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ برائے مہربانی اسے آگے بڑھنے دیں۔

بھائی سے بولی ساکشی

ساکشی مشرا نے اپنے بھائی وکی بھرتول سے کہا کہ تم میرے لئے فیس بک پر پوسٹ لکھ رہے ہو۔ اس پر میرے لئے بہت گندی گندی باتیں لکھی جاتی ہیں۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے میں تمہاری بہن ہوں۔ تم میرے لئے کیا اتنا بھی نہیں کر سکتے ہو کہ ان لوگوں کو ایک بار بولو۔

بھائی سے ساکشی مشرا نے کہا کہ تم دوسری ذات کے لڑکے۔ لڑکیوں سے دوستی کرتے ہو تو کوئی دقت نہیں ہے۔ تو اگر میں نے کر لیا تو کیا ہو گیا؟

ساکشی مشرا نے کہا کہ میرے پاپا مجھے فیس بک چلانے سے بھی منع کرتے تھے۔ وہ بہت زیادہ کان کے کچے ہیں۔ میرے گھر میں کہنے کے لئے تو لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق اور بھید بھاؤ نہیں ہے۔ لیکن کم سے کم ہم تینوں بھائی ۔ بہن کے طور پر تو بھید بھاؤ ہے۔

Loading...