ہوم » نیوز » وطن نامہ

حزب سربراہ صلاح الدین کا کھلے عام اعتراف: میں نے ہندوستان پر دہشت گردانہ حملے کرائے

حال ہی میں عالمی دہشت گرد قرار دئیے گئے حزب المجاہدین کے چیف سید صلاح الدین نے پاکستانی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرائے تھے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حزب سربراہ صلاح الدین کا کھلے عام اعتراف: میں نے ہندوستان پر دہشت گردانہ حملے کرائے
حال ہی میں عالمی دہشت گرد قرار دئیے گئے حزب المجاہدین کے چیف سید صلاح الدین نے پاکستانی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرائے تھے۔

نئی دہلی۔ حال ہی میں عالمی دہشت گرد قرار دئیے گئے حزب المجاہدین کے چیف سید صلاح الدین نے پاکستانی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرائے تھے۔ ہفتہ کو پاکستانی ٹی وی چینل پر نشر کئے گئے ایک پروگرام میں صلاح الدین نے جموں و کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے اپنے جنگجوؤں کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا۔


صلاح الدین نے کہا کہ ہم اپنی اس لڑائی کو اس وقت تک نہیں روکیں گے جب تک کشمیر کو ہندوستان سے آزادی نہیں مل جاتی۔ صلاح الدین نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا۔ بتا دیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بڑھتی ہوئی نزدیکیوں کے چلتے پاکستان بوكھلايا ہوا ہے۔ حالانکہ، امریکہ کی جانب سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔

First published: Jul 03, 2017 12:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading