உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہریانہ میں بڑھی ائمہ کی سیلری، جانئے اب ایک مہینے میں ملے گی کتنی تنخواہ

    ہریانہ میں بڑھی ائمہ کی سیلری، جانئے اب ایک مہینے میں ملے گی کتنی تنخواہ

    ہریانہ میں بڑھی ائمہ کی سیلری، جانئے اب ایک مہینے میں ملے گی کتنی تنخواہ

    ہریانہ وقف بورڈ ریاست کے اماموں کو تنخواہ دینے میں قومی راجدھانی دہلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ ریاست میں ائمہ کی تنخواہ چھ سالوں کے بعد بڑھائی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Haryana | Nuh | Chandigarh
    • Share this:
      نوح : ہریانہ وقف بورڈ ریاست کے اماموں کو تنخواہ دینے میں قومی راجدھانی دہلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ ریاست میں ائمہ کی تنخواہ چھ سالوں کے بعد بڑھائی گئی ہے ۔ ریاست کے 423 اماموں کی تنخواہ میں اب فی ماہ پانچ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ یہ تنخواہ گزشتہ یکم اگست سے لاگو کی جائے گی ۔ اتنا ہی نہیں ہر سال تنخواہ میں پانچ فیصد کا اضافہ کیا جائے گا ۔ ہریانہ ایسا کام کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے ۔

      ہریانہ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر سابق ممبر اسمبلی چودھری ذاکر حسین کیلئے پیر کو یاسین میو ڈگری کالج نوح میں ریاست کے وقف بورڈ سے وابستہ اماموں کے ذریعہ شاندار استقبالیہ پروگرام کیا گیا ۔ ریاست کے دس اضلاع سے سینکڑوں ائمہ اس پروگرام میں شامل ہوئے ۔ تنخواہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ریاست کی تقریبا 313 مساجد کو بہتر بنانے کو لے کر بھی ہریانہ وقف بورڈ کے ذریعہ اہم فیصلے کئے گئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ’تعلیمی اداروں میں باصلاحیت اور صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے والے طلبہ کو کیا جائے تیار‘


      سابق ممبر اسمبلی چودھری ذاکر حسین نے کہا کہ جب انہوں نے ہریانہ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری سنبھالی تھی، اس وقت وقف بورڈ مالی تنگی کا شکار تھا ، لیکن ریاست کے وزیر اعلی اور ہریانہ وقف بورڈ کے افسران کی سخت محنت اور کئی سالوں سے لیز کی تجدید نہیں ہونے کی وجہ سے حالات خراب تھے، لیکن جیسے ہی وقف بورڈ کی اراضی کی لیز کی تجدید کی گئی تو کروڑوں روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وارانسی کے ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویش کون ہیں؟ جنھوں نے سنایا گیانواپی مسجد کیس کا فیصلہ


      انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف ہریانہ وقف بورڈ کے اسٹاف کی رکی ہوئی تنخواہ دی گئی بلکہ ہریانہ وقف بورڈ نے پچھلے کچھ سالوں میں جو تقریبا آٹھ نو کروڑ روپے کا قرض لیا تھا ، اس میں بھی تقریبا ایک کروڑ کی ریکوری کی جاچکی ہے ۔ ہریانہ وقف بورڈ پٹری پر لوٹ رہا ہے اور آنے والے وقت میں بورڈ کے ذریعہ اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

      کل ملا کر اب ہریانہ میں ہریانہ وقف بورڈ کے ذریعہ لگائے گئے اماموں کو فی ماہ 15 ہزار روپے کی تنخواہ دی جائے گی ۔ اماموں کو ایک ساتھ پانچ ہزار روپے تنخواہ بڑھنے کی اطلاع ملی تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: