ہوم » نیوز » وطن نامہ

کالا ہرن شکار معاملے میں سزا کے خلاف سلمان خان کی عرضی پر آج سماعت

سال 1998 میں فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں" کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور ساتھی فنکاروں پر کان کانی گاؤں میں کالے ہرن کے شکار کا الزام لگاتھا۔

  • Share this:
کالا ہرن شکار معاملے میں سزا کے خلاف سلمان خان کی عرضی پر آج سماعت
سلمان خان

کانکنی کالا ہرن شکار معاملے میں سی جے ایم گرامیڑ کورٹ کے حکم کے خلاف سلمان خان کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت بدھ کو ہوگی۔ وہیں دوسری اپیل وشنوئی سماج کی طرف سے سیف علی خان، نیلم،تبو اور سونالی بیندرے کے خلاف پیش کی گئی تھی۔ اس پر بھی آج سماعت ہوسکتی ہے۔


اس سے پہلے کی سنوائی 20فروری کو ہوئی تھی حالانکہ معاملے کی سنوائی 3 اپریل کیلئے ملتوی کردی گئی تھی۔ سلمان خان کے خلاف غیر قانونی ہتھیار کے معاملے میں حکومت کی اپیل پر بھی بدھ کو سماعت ہوگی۔


واضح ہو کہ سال 1998 میں فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں" کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور ساتھی فنکاروں پر کان کانی گاؤں میں کالے ہرن کے شکار کا الزام لگاتھا۔

First published: Apr 03, 2019 10:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading