ہوم » نیوز » وطن نامہ

بی جے پی نے نہیں ’شیو سینا‘ نے گرایا تھا بابری مسجد کا ڈھانچہ: اعظم خان

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے رام مندر تنازعہ کو لے کر بلندشہر میں بڑا بیان دیا ہے

  • Share this:
بی جے پی نے نہیں ’شیو سینا‘ نے گرایا تھا بابری مسجد کا ڈھانچہ: اعظم خان
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان: فائل فوٹو

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے رام مندر تنازعہ کو لے کر بلند شہر میں بڑا بیان دیا ہے۔ اعظم خان نے کہا، ’’ بابری مسجد کا ڈھانچہ بی جے پی نے نہیں، بلکہ شیو سینا نے گرایا تھا‘‘۔ وہیں دوسری  جانب اناو سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا ریپسٹ پر پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دوں گا۔


آر ایس ایس پر بولتے ہوئے سینئرلیڈر اعظم خان نے کہا کہ آر ایس ایس ملک کے آئین کو نہیں مانتی، نہ ہی  قومی پرچم کو۔ ضلع کے گلاوٹی علاقہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے اعظم خان نے مزید کہا کہ 2019 لوک سبھا انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا اتجاد ہو تو ٹھیک، نہیں تو کوئی بات نہیں۔


 

First published: Nov 25, 2018 11:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading