ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابوعاصم اعظمی بھی کورونا مثبت پائے گئے، عوام سے کی یہ بڑی اپیل

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں، ان کی صحت گزشتہ چار دنوں سے بہتر نہیں تھی، جس کے بعد جب انہوں نے کورونا کی جانچ کروائی تو وہ مثبت پائے گئے ہیں۔

  • Share this:
سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابوعاصم اعظمی بھی کورونا مثبت پائے گئے، عوام سے کی یہ بڑی اپیل
سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابوعاصم اعظمی بھی کورونا مثبت پائے گئے

ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں، ان کی صحت گزشتہ چار دنوں سے بہتر نہیں تھی، جس کے بعد جب انہوں نے کورونا کی جانچ کروائی تو وہ مثبت پائے گئے ہیں۔ گزشتہ دو روز قبل انہیں بخارکی شکایت کی تھی، طبیعت بھی بہتر نہیں تھی، اس لئے وہ آرام کر رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا اور پھر کورونا اصولوں کے تحت خود کو علیحدہ کرلیا۔ انہوں نے عوام پارٹی کارکنان اور ان کے احباب سے یہ اپیل کی ہے کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں میں کسی نے بھی ان سے ملاقات کی ہے، تو وہ اپنی طبی جانچ کروائیں اور احتیاط برتیں کیونکہ میں کورونا مثبت پایا گیا ہوں۔


ابوعاصم اعظمی نے گھر میں خود کو علیحدہ کرلیا ہے اور ان کا علاج بھی جاری ہے جبکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا شکایت نہیں ہے۔
ابوعاصم اعظمی نے گھر میں خود کو علیحدہ کرلیا ہے اور ان کا علاج بھی جاری ہے جبکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا شکایت نہیں ہے۔


ابوعاصم اعظمی نے گھر میں خود کو علیحدہ کرلیا ہے اور ان کا علاج بھی جاری ہے جبکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا شکایت نہیں ہے، اس لئے گھر پر ہی وہ آرام کر رہے ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے اور کہا ہےکہ  وہ میری جلد از جلد صحتمندی کی دعا کریں تاکہ میں دوبارہ عوام کی خدمت کیلئے جلد حاضر ہوجاؤں۔


سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سرکردہ مسلم رہنما ابوعاصم اعظمی کے کورونا مثبت پائے جانےکی خبرکے بعد مسلم حلقوں میں ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی جارہی ہے اور ہرکوئی ان کی صحتمندی کیلئے دعا کررہا ہے کہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہوکر قوم و عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی گزشتہ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں، وہ ازخود علیحدگی اختیار کر کے احتیاط برتیں کیونکہ کورونا کا پھیلاؤ ممکن ہوتا ہے اور  ایسے میں اسے پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات ضروی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 16, 2020 10:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading