ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کی چپیٹ میں آئے ملائم سنگھ یادو، بیوی کی رپورٹ بھی پازیٹیو

سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو (Mulayam Singh Yadav) کورونا وائرس کی چپیٹ میں آگئے ہیں۔ جبکہ ان کی اہلیہ سادھنا کی بھی کورونا رپورٹ پازیٹیو (Corona Positive) آئی ہے۔

  • Share this:
کورونا کی چپیٹ میں آئے ملائم سنگھ یادو، بیوی کی رپورٹ بھی پازیٹیو
کورونا کی چپیٹ میں آئے ملائم سنگھ یادو، بیوی کی رپورٹ بھی پازیٹیو

لکھنو: سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو (Mulayam Singh Yadav) کورونا وائرس کی چپیٹ میں آگئے ہیں۔ بدھ کو ان کی کورونا ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو (Corona Positive) آئی ہے۔ اس کے بعد انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ان میں کورونا کے ایک بھی علامت نہیں ہیں۔ جبکہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ ان کی اہلیہ سادھنا کی بھی کورونا رپورٹ پازیٹیو ہے۔ نیتا جی کے کورونا پازیٹیو آنے کی اطلاع سماجوادی پارٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دی ہے۔


واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو 80 سال کے ہیں۔ وہ اس وقت اترپردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ حالانکہ خراب صحت کی وجہ سے وہ گزشتہ کافی وقت سے سیاست میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں۔ یہی نہیں، نیتا جی تین بار اترپردیش کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ جبکہ 2012 میں اکثریت ملنے کے بعد ملائم سنگھ یادو نے اپنے بیٹے اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کو اترپردیش کا وزیر اعلیٰ بنایا تھا۔




اکھلیش یادو نے بتایا نیتا جی کا حال

اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ اپنے والد کی صحت کی صورتحال جاننے کے لئے مسلسل ڈاکٹروں کے رابطے میں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملائم سنگھ یادو کی حالت ابھی مستحکم ہے۔



اترپردیش میں کورونا کا قہر جاری

اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے مزید 41 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 2778 نئے لوگوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق، ریاست میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 6507 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وقت 36898 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ جبکہ یوپی میں اب تک کل 1,23,55,046 سیمپلس کی جانچ ہوچکی ہے۔ یہی نہیں، اترپردیش میں اب تک کووڈ-19 کے کل 4,44,711 معاملے سامنے آئےہیں، جن میں سے 4,01,306 مریض پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 14, 2020 11:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading