உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اکھلیش یادو کا بڑا بیان، کہا- سماجوادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ، ضمانت کے لئے کریں گے کوشش

    اکھلیش یادو نے کہا- سماجوادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ ہے۔

    اکھلیش یادو نے کہا- سماجوادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ ہے۔

    سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سیتا پور جیل میں بند رامپور کے رکن اسمبلی اعظم خان کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے لکھنو میں کہا کہ سماجوادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ ہے اور پارٹی ان کی ضمانت کے لئے کوشش کرے گی۔

    • Share this:
      لکھنو: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سیتا پور جیل میں بند رامپور کے رکن اسمبلی اعظم خان کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے لکھنو میں کہا کہ سماجوادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ ہے اور پارٹی ان کی ضمانت کے لئے کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے رامپور کے رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر کے حامی اکھلیش یادو پر مدد نہیں کرنے کا الزام لگا رہے تھے۔ یہی نہیں، اس وجہ سے کئی لیڈروں نے سماجوادی پارٹی سے استعفیٰ بھی دیا تھا۔

      بہرحال، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوپی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اعظم خان کو لے کر کوئی بیان دیا ہے۔ یہی نہیں، اس دوران ان پر سماجوادی پارٹی کے کئی بڑے مسلم لیڈر بھی رامپور رکن اسمبلی کو نظر انداز کئے جانے کا الزام لگا چکے ہیں۔ ساتھ ہی سوال اٹھا چکے ہیں کہ کیا ملائم سنگھ یادو جیل میں بند ہوتے تو سماجوادی پارٹی کے سربراہ کوئی کوشش نہیں کرتے۔

      اس درمیان اکھلیش یادو سے سیتا پور جیل میں بند اعظم خان سے سماجوادی پارٹی وفد کی ملاقات نہیں ہونے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مجھے کوئی جانکاری نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو سماجوادی پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پر کئی اراکین اسمبلی کے ساتھ سابق وزیر روی داس ملہوترا سیتا پور جیل پہنچے تھے، لیکن ان کی اعظم خان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: چار بار کی چمپئن کے لئے ہر حال میں جیت ضروری، سامنے پنجاب کنگس کی بھی تیاری پوری

      اس کے بعد سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے جیل انتظامیہ پر رامپور رکن اسمبلی سے ملاقات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کو پھانسی والی بیریک میں رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، لیکن بی جے پی نے اعظم خان کو سازش کے تحت 26 ماہ سے جیل میں بند رکھا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی جیل میں کبھی بھی اعظم خان کا قتل کروا سکتی ہے۔

      اکھلیش یادو کے چچا شیو پال یادو کرچکے ہیں اعظم خان سے ملاقات

      اکھلیش یادو کے چچا اور آر ایل ایس پی کے سربراہ شیوپال سنگھ یادود نے جمعہ کو سیتا پور جیل میں بند اعظم خان سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کی جو بھی مدد ہوسکے گی، وہ ضرور کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اشاروں اشاروں میں اعظم خان کی مدد نہیں کرنے پر اکھلیش یادو پر نشانہ سادھا تھا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: