سنبھل: اترپردیش کی اہم اپوزیشن پارٹی سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے رشتوں میں کشیدگی کی قیاس آرائیاں بدستور جاری ہیں۔ اس درمیان سنبھل میں شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نے نیا شگوفہ چھوڑ دیا ہے۔ شیعہ مذہبی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ اعظم خان اور جتیندر تیاگی مل کر نئی پارٹی بنائیں گے۔
سنبھل کے قصبہ سرسی میں منعقدہ ایک شیعہ مجلس میں شامل ہونے پہنچے مولانا کلب جواد نے کہا کہ اعظم خان اور جتیندر سنگھ تیاگی ایک ساتھ جیل سے چھوٹ کر آئے ہیں۔ اب دونوں مل کر ایک نئی پارٹی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔Gyanvapi Mosque Case: گیان واپی مسجد معاملے میں اب 26 مئی کو ہوگی اگلی سماعتاب رامپور کے لوگوں کے حوالے سے انہوں نے جو شگوفہ چھوڑا ہے، اس میں کوئی سچائی ہے یا طنز… یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔ حالانکہ ان کے اس بیان کو طنز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی کا ایک نیا نام بھی رکھ دیا۔ مسلمان سے ہندو بنے جتیندر تیاگی کو شیعہ مذہبی رہنما نے وسیم تیاگی کہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ لکھنو کے بعد سنبھل کے قصبہ سرسی میں بھاری تعداد میں شیعہ رہتے ہیں۔ مذہبی پروگراموں میں شیعہ مذہبی رہنما آتے رہتے ہیں۔ ایک مذہبی مجلس میں مولانا کلب جواد سرسی پہنچے ہیں۔ اس دوران مہنگائی کے موضوع پر انہوں نے کہا، ’کیا کریں پوری دنیا میں مہنگائی ہے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔