اپنا ضلع منتخب کریں۔

    1000 کروڑ کی ڈرگس ضبط کرنے والے سمیر وانکھیڑے نہیں لیں گے ایکسٹینشن، جانیے کیسے بالی ووڈ میں مچائی ہلچل

    ۔ وانکھیڑے پچھلے سال ستمبر سے NCB میں ڈیپیوٹیشن پر تھے۔ وانکھیڑے نے مبینہ طور پر بالی ووڈ ڈرگس سنڈیکیٹ کا انکشاف کیا تھا۔ اس سال انہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ایک کروز سے ڈرگس کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ لگاتار سرخیوں میں تھے۔

    • Share this:
      ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) ممبئی کے زونل چیف سمیر وانکھیڑے (Sameer Wankhede) ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔ اُن کی معیاد اس سال 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔ وانکھیڑے پچھلے سال ستمبر سے NCB میں ڈیپیوٹیشن پر تھے۔ وانکھیڑے نے مبینہ طور پر بالی ووڈ ڈرگس سنڈیکیٹ کا انکشاف کیا تھا۔ اس سال انہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ایک کروز سے ڈرگس کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ لگاتار سرخیوں میں تھے۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں سمیر وانکھیڑے کے دور میں کی گئی کارروائیوں پر۔

      سینکڑوں گرفتاریاں: سمیر وانکھیڑے نے اگست 2020 سے دسمبر 2020 تک 96 لوگوں کو گرفتار کیا۔ اس دوران 28 کیسیز درج کیے گئے ۔ سال 2021 میں انہوں نے 234 لوگوں کو گرفتار کیا اور 117 معاملے درج کیے۔

      ڈرگس کی ضبطی: سمیر وانکھیڑے نے تقریباً 1000 کروڑ روپے کی 1791 کلو گرام سے زیادہ ڈرگس ضبط کیں اور 11 کروڑ روپے سے زیادہ کی پراپرٹی کو فریز کیا۔

      سشانت سنگھ راجپوت کیس: این سی بی کے زونل ڈائریکٹر کے طور پر وانکھیڑے ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس کے عبد مبینہ طور پر بالی ووڈ ہستیوں کو شامل کرنے والے ڈرگ سنڈیکیٹ کے خلاف کارروائی میں شامل تھے۔

      آرین خان کی گرفتاری: اس سال اکتوبر میں، وانکھیڑے کی قیادت میں ایک ٹیم نے ممبئی ساحل پر کارڈیلیا کروز جہاز پر ریڈ کیا تھا اس دوران مبینہ طور پر ڈرگس برآمد کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایکٹر شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کو کچھ اور لوگوں کے ساتھ گرفتار کیا۔

      2008 بیچ کے عہدیدار: 2008 بیچ کے انڈین ریونیو سروس کے عہدیدار سمیر وانکھیڑے ممبئی میں سینٹرل ریونیو سیکریٹ ڈائریکٹوریٹ میں جوائن کرنے سے پہلے دلی میں واقع سینٹرل انوسٹی گیشن ایجنسی (NIA) میں کام کررہے تھے، جہاں انہوں نے دہشت گردی سے جڑے درجنوں کیسیز حل کیے تھے اور کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔

      ISIS دہشت گرد کی گرفتاری: سمیر کی ٹیم نے ہی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد عارب مجید کو گرفتار کیا تھا۔ یہ وہی شخص ہے جو عراق اور سیریا میں جہادی دہشت گردوں کو ساتھ دینے کے لئے ہندوستانی نوجوانوں کا انتخاب کیا کرتا تھا۔

      ملک کے الزام: نواب ملک نے الزام لگایا ہے کہ این سی بی عہدیدار سمیر وانکھیڑے ایک مسلم فیملی میں پیدا ہوئے لیکن فرضی کاسٹ سرٹیکیٹ کی بنیاد پر شیڈیول کاسٹ کے کوٹے میں نوکری لے لی۔ وانکھیڑے نے الزام سے انکار کیا اور اُن کے والد نے ملک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: