نیشنل اسپورٹس ڈے کے پروگرام میں بڑی گڑبڑی ، نام پی ٹی اوشا کا اور تصویر ثانیہ مرزا کی

نیشنل اسپورٹس ڈے کے دن سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ، جس میں پی ٹی اوشا کا نام لکھا ہے اور ثانیہ مرزا کی تصویر کا استعمال کیا گیا ہے ۔

Aug 30, 2019 07:45 PM IST | Updated on: Aug 30, 2019 07:45 PM IST
نیشنل اسپورٹس ڈے کے پروگرام میں بڑی گڑبڑی ، نام پی ٹی اوشا کا اور تصویر ثانیہ مرزا کی

نیشنل اسپورٹس ڈے کے پروگرام میں بڑی گڑبڑی ، نام پی ٹی اوشا کا اور تصویر ثانیہ مرزا کی

نیشنل اسپورٹس ڈے کے دن سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ، جس میں پی ٹی اوشا کا نام لکھا ہے اور ثانیہ مرزا کی تصویر کا استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ پوسٹر وشاکھا پٹنم کے بیچ روڈ پر سبمرین میوزیم پر کھیل کے دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام کا ہے ۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی ایس جگن موہن ریڈی نے قومی سطح پر میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے کیش ایوارڈ کا اعلان کیا تھا ۔ وائی ایس آر کرڈا پروتاشاہاکو کے نام سے اس پروگرام میں ان کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیا جانا تھا ، جس کیلئے جگہ جگہ پوسٹر لگائے گئے تھے ۔

Loading...

حالانکہ آرگنائزرس سے بڑی غلطی ہوگئی اور انہوں نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصویر کے ساتھ پی ٹی اوشا کا نام لکھ دیا ۔ اس کے بعد اس پوسٹر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ وائرل ہونے کے بعد آرگنائزرس نے یہ پوسٹ ہٹا دیا ۔

نیشنل اسپورٹس ڈے 29 اگست کو منایا جاتا ہے ۔ یہ دن ملک کے عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کی سالگرہ ہے ۔ دھیان چند نے ہندوستان کو تین تاریخی گولڈ میڈلس دلوائے تھے ۔ سال 1928 ، 1932 اور 1936 میں ہندوستان نے اولمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا ۔ ان کے اعزاز میں ہر سال ہندوستان میں نیشنل اسپورٹس ڈے منایا جاتا ہے ۔ اسی دن راشٹرپتی بھون میں اسپورٹس ایوارڈ بھی دئے جاتے ہیں ۔

Loading...