نئی دہلی: انڈین پولیس سروس کے سینئر افسر سنجے اروڑہ کو دہلی پولیس کا نیا کمشنر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ بنیادی طور پر جے پور کے رہنے والے ہیں اور تمل ناڈو کیڈر کے 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ موجودہ وقت میں ہندوستان-سرحدی پولیس (ITBP) کے جنرل ڈائریکٹر (DG) کے عہدے پر تعینات ہیں۔ اس کے پہلے BSF اور CRPF میں بھی اہم عہدوں پر رہے ہیں۔ راکیش استھانا کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں سنجے اروڑہ ان کی جگہ لیں گے۔
سنجے اروڑہ نے مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جے پور (راجستھان) سے الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آئی پی ایس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے تمل ناڈو پولیس میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ انہوں نے چندن کی لکڑی کے بدنام اسمگلر ویرپن کے خلاف مہم میں بھی بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جس کے لئے انہیں وزیر اعلیٰ کے بہادری ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔
سنجے اروڑہ نے سال 1991 میں این ایس جی کی ٹریننگ لی اور اس وقت تمل ناڈو کے وزیرا علیٰ کی سیکورٹی کوچ کے لئے ایس ایس جی گروپ بنانے میں ان کا اہم کردار تھا۔ یہ گروپ ایل ٹی ٹی آئی تنظیم کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے بنایا گیا تھا۔ پھر 1997 سے لے کر 2002 تک یہ ITPB میں ڈیپوٹیشن پر کمانڈینٹ عہدے پر رہے۔
اس کے بعد سال 2002 سے 2004 تک یہ کوئٹمبور کے پولیس کمشنر بھی رہے ہیں۔ پھر BSF میں IG کے عہدے پر رہے اور سی آر پی ایف میں بھی آئی ڈی اسپیشل ڈی جی رہ چکے ہیں۔ سنجے اروڑہ کو صدر جمہوریہ ایوارڈ سمیت کئی اور ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فی الحال راکیش استھانا دہلی پولیس کے کمشنر کے عہدے پر تھے۔ آج ان کی مدت کار کا آخری دن تھا۔ ایسے میں پیر کے روز سنجے اروڑہ نئے پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔