ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

فاروق عبداللہ پر سنجے راوت کا طنز، کہا- پاکستان جاکر نافذ کرائیں آرٹیکل 370

نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے پارٹی کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے لوگوں کے حقوق واپس لینے تک میں نہیں مروں گا۔

  • Share this:
فاروق عبداللہ پر سنجے راوت کا طنز، کہا- پاکستان جاکر نافذ کرائیں آرٹیکل 370
فاروق عبداللہ پر سنجے راوت کا طنز، کہا- پاکستان جاکر نافذ کرائیں آرٹیکل 370

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) سے آرٹیکل 370 (Article 370) ہٹانے کی بات کرکے نیشنل کانفرنس سربراہ فاروق عبداللہ ایک بار پھر شیو سینا (Shiv Sena) کے نشانے پر آگئے ہیں۔ شیو سینا کے نشانے پر آگئے ہیں۔ شیو سینا لیڈر سنجے راوت (Sanjay Raut) نے فاروق عبداللہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو پاکستان جاسکتے ہیں اور وہاں آرٹیکل 370 نافذ کرسکتے ہیں۔ ہندوستان میں اب آرٹیکل 370 اور 35 ے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


واضح رہے کہ گپکار اتحاد کا منشور (پی اے جی ڈی) کی ہفتہ کو ہونے والی میٹنگ سے قبل شیر کشمیر بھون میں نیشنل کانفرنس کے کارکنان سے فاروق عبداللہ نے کہا، اپنے لوگوں کے حقوق واپس لینے تک میں نہیں مروں گا۔ میں یہاں لوگوں کا کام کرنے کے لئے ہوں اور جس دن میرا کام ختم ہوجائے گا، میں اس جہاں سے چلا جاوں گا۔




آرٹیکل 370 کے بیشتر التزام کو منسوخ کئے جانے کے بعد سے جموں وکشمیر میں فاروق عبداللہ (84 سال) کی یہ  پہلی سیاسی میٹنگ تھی۔ گزشتہ ایک سال سے زیادہ وقت میں وہ پہلی بار جموں آئے تھے۔ فاروق عبداللہ نے کہا، ’ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جموں، لداخ اور کشمیر کو ایک دوسرے سے الگ کردیا جائے گا۔

فاروق عبداللہ نے کہا، اپنے لوگوں کے حقوق واپس لینے تک میں نہیں مروں گا۔ میں یہاں لوگوں کا کام کرنے کے لئے ہوں اور جس دن میرا کام ختم ہوجائے گا، میں اس جہاں سے چلا جاوں گا۔ فائل فوٹو
فاروق عبداللہ نے کہا، اپنے لوگوں کے حقوق واپس لینے تک میں نہیں مروں گا۔ میں یہاں لوگوں کا کام کرنے کے لئے ہوں اور جس دن میرا کام ختم ہوجائے گا، میں اس جہاں سے چلا جاوں گا۔ فائل فوٹو


حالات کے سبب ہم پی اے جی ڈی کی تشکیل کے وقت ان علاقے کے لوگوں کو شامل نہیں کرپائے اور اب یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370، آرٹیکل 35 اے کو پھر سے بحال کرنے اور ‘کالے قانون’ کو بحال کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں نے ہاتھ ملائے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 07, 2020 04:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading