ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: سنجے راوت کا مطالبہ- تارکین کے لئے پرائیویٹ گاڑیوں کو چلنےکی اجازت دی جانی چاہئے

شیو سینا لیڈر سنجے راوت نےکہاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب نافذ ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے بڑی تعداد میں پورے ملک کے مزدور بے روزگار ہوئے ہیں اور ان کے سامنے روزگار کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 10, 2020 06:35 PM IST
  • Share this:
مہاراشٹر: سنجے راوت کا مطالبہ- تارکین کے لئے پرائیویٹ گاڑیوں کو چلنےکی اجازت دی جانی چاہئے
سنجے راوت نے مطالبہ کیا ہے کہ تارکین کےلئے پرائیویٹ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

ممبئی: شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے کہاکہ ریاستی حکومت کو تارکین مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لئے پرائیویٹ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دینی چاہئے۔  سنجے راوت نے اتوار کو کہاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب نافذ ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے بڑی تعداد میں پورے ملک کے مزدور بے روزگار ہوئے ہیں اور ان کے سامنے روزگار کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔ انہوں نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا پرائیویٹ گاڑیوں کو تارکین کو ان کی منزل تک پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہئے کیونکہ وہ لوگ پیدل سفر کررہے ہیں۔ پیدل چلنے کی وجہ سے کئی بیمار پڑ گئے ہیں یا مرگئے ہیں۔


انہوں نے کہاکہ مزدور طبقہ اپنے گھر پیدل جارہا ہے، یہ اچھی تصویر نہیں ہے، ان لوگوں کے ساتھ ان کے بچے بھی ہیں۔ ریلوے ان لوگوں کے لئے ٹرینیں چلانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ خیال رہے کہ 8مئ ی کو اورنگ آباد میں ایک مال گاڑی کی زدمیں آکر ریلوے ٹریک کے نزیک سورہے 16تارکین کی موت ہوگئی تھی۔ یہ لوگ اپنی آبائی ریاست مدھیہ پردیش جارہے تھے۔ ان کے چار ساتھی اس حادثہ میں بچ گئے ہیں۔



سنجے راوت نے کہا ہےکہ پرائیویٹ گاڑیوں کو تارکین کو ان کی منزل تک پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہئے کیونکہ وہ لوگ پیدل سفر کررہے ہیں۔
سنجے راوت نے کہا ہےکہ پرائیویٹ گاڑیوں کو تارکین کو ان کی منزل تک پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہئے کیونکہ وہ لوگ پیدل سفر کررہے ہیں۔


پیر سے مفت بس سروس دے گی مہاراشٹر حکومت

مہاراشٹر حکومت نے پیر سے ریاست میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے مت بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بسیں لاک ڈاون کے دوران لوگوں کو ریاست کے اندر ہی دیگر اضلاع میں پھنسے لوگوں کو ان کے آبائی ضلع تک لے کر جائیں گی۔ اس بات کی اطلاع مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ انل پب نے دی ہے۔ ریاستی ٹرانسپورٹ بس سروس مطالبے کی بنیاد پر شروع کی جائے گی۔ اس کو لے کر جاری ایک بیان میں کہا گیا، ریاست کے دیگر حصوں کے لوگوں، جس میں مزدور، طلبا اور عقیدت مند شامل ہوں گے، کو خصوصی حالات کا دھیان رکھتے ہوئے لے کر جائے گی اور یہ یقینی کیا جائے گا کہ کورونا وائرس پھیلنے نہ پائے۔

 

 
First published: May 10, 2020 06:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading