உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گھر پہنچی ED تو بھڑک گئے سنجے راوت، ٹوئٹ کرکے کہا- میں مرجاوں گا، لیکن شیو سینا نہیں چھوڑوں گا

    ممبئی کی پاترا چال کی ری ڈیولپمنٹ سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ای ڈی سنجے راوت کے کردار کی جانچ کر رہی ہے۔

    ممبئی کی پاترا چال کی ری ڈیولپمنٹ سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ای ڈی سنجے راوت کے کردار کی جانچ کر رہی ہے۔

    ممبئی کی پاترا چال کی ری ڈیولپمنٹ سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ای ڈی سنجے راوت کے کردار کی جانچ کر رہی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے گروپ والی شیو سینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کےیہاں اتوار کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم پہنچی۔ پاترا چال بھومی گھوٹالے کے سلسلے میں ای ڈی کے افسر سنجے راوت سے پوچھ گچھ کرنے ان کے گھر پہنچے اور تلاشی لی۔

      مرکزی جانچ ایجنسی کی اس کارروائی سے متعلق سنجے راوت نے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’مہاراشٹر اور شیو سینا لڑتے رہیں گے۔ جھوٹی کارروائی، جھوٹے ثبوت… میں مر بھی جاوں گا، لیکن شیو سینا نہیں چھوڑوں گا… میں سرینڈر نہیں کروں گا… میرا کسی گھوٹالے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘۔



      دراصل، منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی کے بھیجے گئے سمن کے باوجود سنجے راوت جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ اس لئے ای ڈی کے افسر اتوار کی صبح صبح ان کے ممبئی واقع رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ شیو سینا لیڈر سنجے راوت کو اس سے پہلے 20 جولائی کو مرکزی جانچ ایجنسی نے طلب کیا تھا۔ سنجے راوت نے اپنے وکیلوں کے ذریعہ سے جانچ ایجنسی کو مطلع کیا کہ وہ پارلیمنٹ سیشن کے سبب 7 اگست کے بعد ہی پوچھ گچھ کے لئے پیش ہوسکتے ہیں۔

      ممبئی کی پاترا چال کی ری ڈیولپمنٹ سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ای ڈی سنجے راوت کے کردار کی جانچ کر رہی ہے۔ اپریل میں ای ڈی نے اس معاملے کے سلسلے میں سنجے راوت کی بیوی ورشا راوت اور ان کے 2 معاونین کی 11.15 کروڑ روپئے سے زیادہ کی جائیداد غیر مستقل طور پر ضبط کرلی تھی۔ سنجے راوت سے اس معاملے میں گزشتہ یکم جولائی کو پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ جانچ افسران نے تقریباً 10 گھنٹے کی پوچھ گچھ میں منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کی مجرمانہ دفعات کے تحت ان کا بیان درج کیا گیا تھا۔

      اس سے قبل ایک پرائیویٹ نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں سنجے راوت نے کہا کہ ان کے خلاف ای ڈی کی جانچ، شیو سینا میں ان کے جدوجہد کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ سب اس لئے ہو رہا ہے، تاکہ وہ ادھو ٹھاکرے کا ساتھ چھوڑ دیں۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا ادھو کیمپ سے جانے والے کہہ رہے ہیں کہ سنجے راوت نے شیو سینا کو برباد کردیا… انہوں نے کہا کہ پارٹی کا میں مالک نہیں ہوں۔ اگر ایسی بات ہوتی، تو ادھو ٹھاکرے مجھے ضرور اس بارے میں کہتے۔ سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں اقتدار تبدیلی کا کام دہلی سے ہوا۔ حالانکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک نہ ایک دن بی جے پی کو دوبارہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ آنا ہوگا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: