سونیا – پوار ملاقات کے بعد این سی پی سربراہ سے ملے سنجے راوت ، حکومت سازی پر کہی یہ بڑی بات

کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے پیر کی شام کو این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی ، جس کے بعد شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے بھی شرد پوار سے ملاقات کی ۔

Nov 18, 2019 11:38 PM IST | Updated on: Nov 18, 2019 11:38 PM IST
سونیا – پوار ملاقات کے بعد این سی پی سربراہ سے ملے سنجے راوت ، حکومت سازی پر کہی یہ بڑی بات

سنجے راوت

کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے پیر کی شام کو این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی ، جس کے بعد شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے بھی شرد پوار سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد سنجے نے کہا کہ حکومت بنانے کی ذمہ داری ہماری نہیں تھی ، جن لوگوں کے پاس ( بی جے پی ) حکومت بنانے کی ذمہ داری تھی ، وہ بھاگ گئے ، لیکن مجھے یقین ہے کہ جلد ہی ہماری حکومت بن جائے گی ۔

مہاراشٹر میں حکومت سازی کیلئے کوششوں کے درمیان این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے پیر کی شام کو سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست کے موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرد پوار نے سونیا گاندھی کو کامن منیمم پروگرام کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔

ملاقات کے بعد کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ شرد پوار نے پیر کو سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور مہاراشٹر کے سیاسی حالات سے انہیں آگاہ کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اگلے ایک یا دو دنوں میں این سی پی اور کانگریس کے نمائندے دہلی میں پھر ملاقات کریں گے اور مستقبل کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے ۔

آئندہ کچھ دنوں میں حکومت کی تشکیل کی پوری طرح تصویر صاف ہوجائے گی ۔ سونیا گاندھی اور شرد پوار کی ملاقات سے پہلے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوان اور کانگریس کے کئی دیگر ریاستی لیڈروں نے پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ ادھر شیو سینا نے دعوی کیا ہے کہ تینوں پارٹیاں کامن منیمم پروگرام پر متفق ہوگئی ہیں اور جلد ہی حکومت بن جائے گی ۔

Loading...