உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایودھیا پہنچے سنجے راوت نے کہا- صدر جمہوریہ عہدے کے لئے سب سے بہتر امیدوار ہیں شرد پوار

    ایودھیا پہنچے شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے صدر جمہوریہ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ این سی پی سربراہ شرد پوار کو صدر جمہوریہ کے لئے ملک کا سب سے بہتر لیڈر قرار دیا ہے اور شیو سینا کی طرف سے انہیں حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ایودھیا پہنچے شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے صدر جمہوریہ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ این سی پی سربراہ شرد پوار کو صدر جمہوریہ کے لئے ملک کا سب سے بہتر لیڈر قرار دیا ہے اور شیو سینا کی طرف سے انہیں حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ایودھیا پہنچے شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے صدر جمہوریہ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ این سی پی سربراہ شرد پوار کو صدر جمہوریہ کے لئے ملک کا سب سے بہتر لیڈر قرار دیا ہے اور شیو سینا کی طرف سے انہیں حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
      ایودھیا: رام نگری ایودھیا پہنچے شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے صدر جمہوریہ الیکشن کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے این سی پی سربراہ شرد پوار کو صدر جمہوریہ کے لئے ملک کا سب سے بہتر لیڈر قرار دیا ہے اور شیو سینا کی طرف سے انہیں حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

      گزشتہ دن عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے ذریعہ شرد پوار سے ملاقات کئے جانے کو لے کر صحافیوں کے سوال پر سنجے راوت نے کہا، ’شرد پوار ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ شرد پوار آج اس ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ شرد پوار آج اس ملک کے سب سے تجربہ کار لیڈر ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ کل 15 جون کو دہلی میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے غیر بی جے پی کے اقتدار والے ریاستوں کے لیڈروں کو میٹنگ بلائی ہے۔ شیو سینا کے لیڈر بھی اس میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ شرد پوار صدر جمہوریہ عہدے کے لئے اتفاق رائے سے منتخب کئے جاسکتے ہیں۔ سنجے راوت نے کہا، ’ملک کو صدر چاہئے تو شرد پوار ہیں، ربر اسٹیمپ چاہئے تو بہت سے لیڈر ملک میں ہیں‘۔

      وہیں دوسری طرف، راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پر سنجے راوت نے کہا کہ ‘صرف کانگریس کو ہی نہیں، سبھی اپوزیشن جماعتوں کو اسے معاملے پر حملہ آور ہونا چاہئے۔ جو سیاسی جماعت یا لیڈر سچ پوچھنے کی ہمت کرتے ہیں یا سوال کرتے ہیں، ان کا مرکزی جانچ ایجنسی کے ذریعہ استحصال کیا جاتا ہے، جو ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے‘۔

      ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ لوگوں کو نوکری دیئے جاے کو لے کر نریندر مودی کے ٹوئٹ پر سنجے راوت نے وزیر اعظم کے اس بیان کا استقبال کیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے بھی دو کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔ بی جے پی کے لوگوں نے تو پانچ کروڑ روزگار دینے کو کہا تھا۔ وزیر اعظم مودی اپنے اس 10 لاکھ روز دینے پر قائم رہیں۔

      آدتیہ ٹھاکرے کل کریں گے ایودھیا کا دورہ

      دراصل سنجے راوت یہاں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے کل ہونے والے ایودھیا دورہ کو لے کر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے یہاں آئے تھے۔ آدتیہ ٹھاکرے کے یاترا پروگرام کے مطابق، وہ تقریباً 2:00 بجے ایودھیا پہنچیں گے۔ وہاں سے سیدھے رام نگر واقع اسکان مندر جاکر پوجا-ارچنا کریں گے۔ آدتیہ ٹھاکرے وہیں پر کھانا بھی کھائیں گے۔ س کے بعد دوپہر 2:30 ہوٹل پنچشیل پہنچیں گے، جہاں 3:30 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

      آدتیہ ٹھاکرے اس کے بعد 4:30 پر ہنومان گڑھی کا درشن کریں گے، پھر شام 5:00 رام للا کا درشن کریں گے۔ اس کے بعد 6:00 بجے لکشمن قلعہ پہنچیں گے اور شام 6:45 پر سریو آرتی کریں گے۔ اس کے بعد شام 7:30 پر آدتیہ  ٹھاکرے لکھنو کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ اس ایودھیا سفر میں 1200 شیو سینک بھی شامل ہوں گے، جو الگ الگ ذرائع سے ایودھیا پہنچ رہے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: