உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے کہا- عامر خان اور کرن راو کی طرح قائم رہے گی شیو سینا- بی جے پی کی دوستی

    سنجے راوت نے کہا- عامر خان اور کرن راو کی طرح قائم رہے گی شیو سینا- بی جے پی کی دوستی

    بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان ملاقات اور بیاںات کی ہوا کے درمیان پھر سے دوستی کے اشارے ملنے لگے ہیں۔ اسی ضمن میں شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت (Sanjay Raut) نے کہا ہے کہ بی جے پی سے ان کی پارٹی کے رشتے بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راو کی طرح ہے۔

    • Share this:
    ممبئی: مہاراشٹر (Maharashtra) کی سیاست کو لے کر قیاس آرائیوں کا دور مسلسل جاری ہے۔ یہاں نومبر 2019 میں ادھو ٹھاکرے کے اقتدار سنبھالتے ہی بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان اختلاف شروع ہوگیا، لیکن اب گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں خیموں کے سُر بدل گئے ہیں۔ ملاقات اور بیاںات کی ہوا کے درمیان پھر سے دوستی کے اشارے ملنے لگے ہیں۔ اسی ضمن میں شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت (Sanjay Raut) نے کہا ہے کہ بی جے پی سے ان کی پارٹی کے رشتے بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راو کی طرح ہے۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے ہی ان دونوں کا طلاق ہوا ہے، لیکن طلاق کے باوجود ان دونوں نے مستقبل میں خوشگوار رشتے رکھنے کے اشارے دیئے ہیں۔

    سنجے راوت کے اس بیان سے اشارے مل رہے ہیں کہ شیو سینا اور ان کی سابق اتحادی جماعت کے درمیان پھر سے دوستی کے ہاتھ بڑھ رہے ہیں۔ سنجے راوت نے کہا، ’ہم لوگ ہندوستان - پاکستان نہیں ہیں۔ ہمارے رشتے عامر خان اور کرن راو کی طرح ہیں۔ ہمارے یعنی شیو سینا اور بی جے پی کے سیاسی راستے الگ ہیں، لیکن ہماری دوستی قائم رہے گی‘۔ واضح رہے کہ طلاق کے اعلان کے آئندہ روز عامر خان اور کرن راو نے ایک ساتھ بیان دیا کہ ان دونوں کے درمیان دوستی کے رشتے قائم رہیں گے۔ ساتھ ہی دونوں اپنے فاونڈیشن کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت (Sanjay Raut) نے کہا ہے کہ بی جے پی سے ان کی پارٹی کے رشتے بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راو کی طرح ہے۔ فائل فوٹو
    شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت (Sanjay Raut) نے کہا ہے کہ بی جے پی سے ان کی پارٹی کے رشتے بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راو کی طرح ہے۔ فائل فوٹو


    دیویندر فڑنویس نے بھی دیا دوستی کا اشارہ

    اتوار کو بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ شیو سینا ان کی دشمن نہیں ہے اور دونوں کی صرف کسی موضوع سے متعلق الگ الگ رائے ہیں۔ شیو سینا سے کوئی دشمنی نہیں، نظریاتی اختلافات ہوگئے ہیں۔ سیاست میں اگر مگر کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔ حالات کو دیکھ کر فیصلے لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’ہمارا ہاتھ چھوڑ کر ہمارے ساتھی جن کی مخالفت میں الیکشن لڑ کر آئے، ان کا ہاتھ پکڑ کر چلے گئے۔ اسی لئے اختلاف پیدا ہوا، لیکن وہ ہمارے دشمن نہیں ہیں‘۔

    سیاست میں کوئی ’اگر مگر‘ نہیں

    وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ان کی حال کی میٹنگ اور بی جے پی - شیو سینا کے پھر سے ایک ساتھ آنے کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر دیویندر فڑنویس نے کہا، ’سیاست میں کوئی ’اگر مگر‘ نہیں ہوتا ہے۔ حالات کے مطابق فیصلے لئے جاتے ہیں‘۔

     

     
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: