உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس کے بغیر اتحاد پر غور کر رہی ہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ Mamata Banerjee، شیو سینا لیڈر سنجے راوت کا دعویٰ

    کانگریس کے بغیر اتحاد پر غور کر رہی ہیں ممتا بنرجی، شیو سینا لیڈر سنجے راوت کا دعویٰ

    کانگریس کے بغیر اتحاد پر غور کر رہی ہیں ممتا بنرجی، شیو سینا لیڈر سنجے راوت کا دعویٰ

    Sanjay Raut on Mamata Banerjee: سنجے راوت (Sanjay Raut) نے شیو سینا (Shiv Sena) کے ترجمان اخبار ’سامنا‘ میں اپنے ہفتہ وار کالم میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) مہاراشٹر میں سیاسی زور آزمائش نہیں کرے گی۔

    • Share this:
      ممبئی: شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت (Sanjay Raut) نے اتوار کو دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بنگال (West Bengal) کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) کانگریس (Congress) کے بغیر اتحاد پر غور کر رہی ہیں۔ سنجے راوت نے شیو سینا (Shiv Sena) کے ترجمان اخبار ’سامنا‘ میں اپنے ہفتہ وار کالم میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) مہاراشٹر میں سیاسی زور آزمائش نہیں کرے گی۔

      ممتا بنرجی نے کہی یہ بڑی بات

      قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس قیادت نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ وہ ایک متبادل محاذ جاری رکھے گی، کیونکہ کانگریس بی جے پی کے خلاف ’لڑائی کی قیادت کرنے میں ناکام‘ رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے حالیہ ممبئی سفر کے دوران کہا تھا کہ ’اب کوئی یوپی اے نہیں ہے‘۔ جمعہ کو ٹی ایم سی کے ترجمان ’جاگو بانگلہ‘ میں کانگریس پر نئے سرے سے حملہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ ’ڈیپ فریزر‘ میں چلی گئی ہے۔ حال ہی میں ‘جاگو بانگلہ‘ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس لیڈر راہل گاندھی نہیں، بلکہ ممتا بنرجی اپوزیشن کے چہرے میں ابھری ہیں۔

      شیو سینا رکن پارلیمنٹ نے کیا یہ بڑا دعویٰ

      مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے ساتھ اقتدار شیئر کرنے والی شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ممتا بنرجی کانگریس کو باہر رکھ کر کچھ نیا کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کچھ دن پہلے یہاں شیو سینا لیڈر اور ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے سے ملاقات کے دوران ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ’ہم یہاں نہیں آئیں گے، کیونکہ شیو سینا اور این سی پی مضبوط ہیں‘۔

      ممتا بنرجی نے بنائی ہے حکمت عملی

      شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ ٹی ایم سی پڑوسی ریاست گوا میں آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے جا رہی ہے اور تریپورہ اور میگھالیہ کے شمال مشرقی ریاستوں میں بھی اپنے پیر پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ممبئی سفر کے دوران ممتا بنرجی نے آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ دونوں کے درمیان سیاحت اور ثقافت کے تبادلے پر غوروخوض کیا تھا۔ انہوں نے آدتیہ ٹھاکرے کو آئندہ کولکاتا بین الاقوامی فلم مہوتسو کے لئے بھی مدعو کیا۔ اس سے پہلے شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار ‘سامنا‘ میں ہفتہ کے روز کہا تھا کہ کانگریس کو قومی سیاست سے دور رکھنا اور اس کے بغیر متحدہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) کے اپوزیشن کا متوازی اتحاد بنانا حکمراں بی جے پی اور 'فاشسٹ' طاقتوں کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: