اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Maharashtra Crisis: مہاراشٹر کو 2 لوگوں کا کابینہ منمانے طریقہ سے چلا رہا ہے‘: سنجے راوت نے کیا صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ

    Shiv Sena Sanjay Raut News: سنجے راوت نے مطالبہ کیا کہ شیو سینا کے باغی اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرائے جانے کی سفارش کرنے والی عرضی پر جب تک سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ نہیں آجاتا، تب تک مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کردینا چاہئے۔

    • Share this:
      ممبئی: شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کے باغی اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرانے کی سفارش کرنے والی عرضی پر جب تک سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کا فیصلہ نہیں آ جاتا، تب تک مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کردینا چاہئے۔ سنجے راوت نے ایکناتھ شندے کی حکومت کے نئے کابینہ کی تشکیل میں ہو رہی تاخیر کی بھی تنقید کی۔

      سنجے راوت نے ٹوئٹ کیا، ’باربا ڈوس کی عوامی آبادی ڈھائی لاکھ ہے اور وہاں کے کابینہ میں 27 اراکین ہیں۔ مہاراشٹر کی 12 کروڑ آبادی کو دو لوگوں کا کابینہ منمانے طریقے سے چلا رہا ہے۔ آئین کا احترام کہاں رکھا گیا ہے؟ سنجے راوت نے مطالبہ کیا کہ شیو سینا کے باغی اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرانے کی سفارش کرنے والی عرضی پر جب تک سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کا فیصلہ نہیں آجاتا، تب تک مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کردینا چاہئے۔

      شیو سینا ترجمان (ادھو ٹھاکرے گروپ) سنجے راوت نے کہا، ’آئین کا آرٹیکل 164 (اے-1) کہتا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ سمیت وزرا کی تعداد 12 سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ گزشتہ دو ہفتے سے، صرف دو لوگوں کا کابینہ ایسے فیصلے لے رہا ہے، جو آئینی طور پر قانونی نہیں ہے۔ عزت مآب گورنر صاحب، یہ کیا ہو رہا ہے؟ حالانکہ حالیہ قیاس آرائیوں کے مطابق، 19 جولائی کو ہونے والے صدر جمہوریہ الیکشن کے بعد مہاراشٹر میں نئی کابینہ کی تشکیل ہوسکتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Vice President Election 2022: مارگریٹ الوا ہوں گی اپوزیشن کی نائب صدر عہدے کی امیدوار، شرد پوار نے کیا اعلان 

      بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ہے کہ 20 یا 21 جولائی کو کابینہ کی توسیع ہوسکتی ہے۔ سنجے راوت اس وقت دہلی میں ہیں۔ انہوں نے اتوار کو کہا، ’یہ (کابینہ توسیع) اس لئے نہیں ہوئی کیونکہ آئینی پریشانی ہے۔ شیو سینا کے 40 باغی اراکین اسمبلی (شندے گروپ) کو نا اہل ٹھہرائ جانے کا خوف ہے اور یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ اگر وہ وزیر کے طور پر حلف لیں گے تو انہیں نا اہل ٹھہرا دیا جائے گا‘۔

      سپریم کورٹ نے گزشتہ پیر کو مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر سے کہا تھا کہ شیو سینا کے اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرانے پر کوئی فیصلہ نہیں لیا جائے۔ مہاراشٹر اسمبلی سکریٹری راجندر بھاگوت نے شیو سینا کے 53 اراکین اسمبلی کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔ ان میں سے 40 نوٹس وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والے گروپ کو بھیجے گئے ہیں اور 13 دیگر نوٹس ادھو ٹھاکرے گروپ کو جاری کئے گئے ہیں۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: