ہوم » نیوز » وطن نامہ

Sanjeevani - A Shot Of Life : نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک نے شروع کی کورونا ویکسینیشن کو لے کر بیداری مہم

Federal Bank and Nestwork 18 Initiative : سات اپریل کو نیٹ ورک 18 فیڈرل بینک کے ساتھ مل کر پنجاب کے امرتسر سے سنجیونی نام کی یہ مہم شروع کرے گی ۔ اس مہم کے برانڈ امبیسڈر بالی ووڈ اداکار سونوسود ہیں ۔

  • Share this:
Sanjeevani - A Shot Of Life : نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک نے شروع کی کورونا ویکسینیشن کو لے کر بیداری مہم
Sanjeevani - A Shot Of Life : نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک نے شروع کی کورونا ویکسینیشن کو لے کر بیداری مہم

نئی دہلی : اس سال عالمی یوم صحت ( سات اپریل) کے دن نیٹ ورک 18 کورونا ویکسینیشن کو لے کر بیداری مہم کی شروعات کرنے جارہا ہے ۔ اس مہم کو سنجیونی ۔ ٹیکہ زندگی کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کے تحت لوگوں کو کورونا کی ویکسین کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی جائے گی ۔ فیڈرل بینک اپنے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی کے تحت نیٹ ورک 18 کے ذریعہ ملک کے شہروں کو ویکسین سے وابستہ جانکاریاں پہنچائے گا ۔


اس سال 16 جنوری کو وزیر اعظم مودی نے ملک بھر میں کورونا کی ویکسنیشن کی شروعات کی تھی ۔ ویکسینیشن کے پہلے مرحلہ میں ملک کے تین کروڑ ہیلتھ ورکرس کو ٹیکہ لگایا گیا تھا ۔ ہندوستان میں اس وقت ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے دو ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دی ہے ۔ یہ دونوں ویکسین کووی شیلڈ اور کوویکسین ہیں ۔ کورونا کا پہلا ٹیکہ ملک کے ایک صفائی ورکر کو لگایا گیا تھا ۔


اس سال یکم مارچ کو سرکار نے ویکسینیشن کے دوسرے مرحلہ کی شروعات کی ۔ اس کے تحت 60 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا اعلان کیا گیا ۔ نیز 45 سے 59 سال کے ایسے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگانے کی اجازت دی گئی ، جنہیں کوئی سنگین بیماری تھی ۔ اب یکم اپریل سے حکومت نے ان سبھی لوگوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دیدی ہے ، جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے ۔


سات اپریل کو نیٹ ورک 18 ، فیڈرل بینک کے ساتھ مل کر پنجاب کے امرتسر سے سنجیونی نام کی یہ مہم لانچ کرے گا ۔ اس مہم کے برانڈ امبیسڈر بالی ووڈ اداکار سونو سود ہیں ۔ اس بیداری مہم کی شروعات کرتے ہوئے سونو سود پہلا ٹیکہ لگوائیں گے ۔ ملک کے 66 فیصدی لوگ گاوں میں رہتے ہیں اور ایسے میں ہر شری کیلئے ویکسین لینا آسان نہں ہوتا ۔ نیٹ ورک 18 کی یہ کوشش ہے کہ ملک کے ہر شہری کو کورونا کا ٹیکہ لگ جائے ، جس سے کہ ایک مرتبہ حالات نارمل ہوسکیں ۔

اس مہم کے تحت ہندوستان کے ان پانچ اضلاع کے گاوں میں ویکسینیشن کی مہم چلائی جائے گی ، جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔ یہ اضلاع امرتسر ، اندور ، ناسک ، گنٹور اور جنوبی کنڑ ہیں ۔ اس موقع پر ایک وین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی جائے گی ، جو الگ الگ گاوں کا دورہ کرے گی ۔ اس کو سنجیونی کی گاڑی کا نام دیا گیا ہے ۔ آئیے ہمارے ساتھ جڑئیے اور نو مہینے تک چلنے والی اس مہم کو کامیاب بنائیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 05, 2021 01:16 PM IST