ہوم » نیوز » وطن نامہ

غداری کے الزام میں جیل میں بند ایس اے آر گیلانی کو ملی ضمانت

نئی دہلی۔ غداری کے الزام میں جیل میں بند دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ایس اے آر گیلانی کو آج یہاں پٹیالہ ہاؤس عدالت سے ضمانت مل گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 19, 2016 04:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
غداری کے الزام میں جیل میں بند ایس اے آر گیلانی کو ملی ضمانت
نئی دہلی۔ غداری کے الزام میں جیل میں بند دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ایس اے آر گیلانی کو آج یہاں پٹیالہ ہاؤس عدالت سے ضمانت مل گئی۔

نئی دہلی۔  غداری کے الزام میں جیل میں بند دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ایس اے آر گیلانی کو آج یہاں پٹیالہ ہاؤس عدالت سے ضمانت مل گئی۔ عدالت نے 50 ہزار کے مچلکے پر گیلانی کو ضمانت دی ہے۔ گیلانی نے پارلیمنٹ پر حملے کے مجرم افضل گرو کی پھانسی کی برسی پر 10 فروری کو پریس کلب میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ الزام ہے کہ اس پروگرام میں افضل گرو اور مقبول بھٹ کو شہید قرار دیتے ہوئے پوسٹر لگائے گئے تھے اور ملک مخالف نعرے بھی لگے تھے۔ پولیس نے میڈیا میں آئی ان خبروں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے گیلانی کو غداری کے الزام میں 16 فروری کو گرفتار کر لیا تھا۔


پولیس نے یہ کہتے ہوئے گیلانی کو ضمانت دینے کی مخالفت کی تھی کہ گیلانی نے جو پروگرام منعقد کیا تھا وہ ہندوستان کی روح پر حملہ تھا اور عدالت کی توہین بھی تھی کیونکہ اس پروگرام میں گیلانی نے افضل گرو کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔ اس پر گیلانی کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر تنقید کرنا عدالت کی توہین نہیں ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ان کے موکل کے خلاف ملک مخالف نعرے لگائے جانے کا کوئی ثبوت اب تک پیش نہیں کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں خود یہ کہا گیا ہے کہ پروگرام میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں کو پریس کلب کے حکام نے روکا تھا اور ایسا کرنے سے منع کیا تھا جس کے بعد وہ سب وہاں سے چلے گئے تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے دونوں فریقوں کی دلیل سننے کے بعد گیلانی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔


گیلانی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے کے تحت غداری، 120 بی کے تحت مجرمانہ سازش اور دفعہ 149 کے تحت غیر قانونی طریقے سے بھیڑ جمع کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

First published: Mar 19, 2016 04:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading