உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے عمارت منہدم، ملبے میں دبنے سے 6 افراد کی موت، 2 زخمی

    Bihar News: غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کے سبب عمارت منہدم ہوگئی۔ حادثہ میں عمارت کے ملبے میں دب کر اب تک 6 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ملبے میں کئی اور لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

    • Share this:
      چھپرا: بہار کے چھپرا (Chhapra) میں ایک عمارت میں بم دھماکہ (Bomb Blast in Building) ہوا ہے، جس سے پوری عمارت تباہ ہوگئی ہے۔ دھماکے کے بعد چاروں طرف چیخ وپکار اور افراتفری مچ گئی ہے۔ حادثہ خیرا تھانہ علاقے کے کھودائی باغ گاوں کا ہے۔ دھماکے کے سبب زمیں دوز ہوئی عمارت کے ملبے سے زبھی تک 6 افراد کی لاش نکالی گئی ہیں۔ جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

      زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملبے میں کئی مزید افراد کے بھی دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی پولیس ریسکیو آپریشن (Rescue Operation) چلاکر ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

      بتایا جا رہا ہے کہ عمارت میں غیر قانونی طریقے سے پٹاخہ بنانے والی فیکٹری چل رہی تھی۔ اتوار کی صبح اچانک یہاں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد تباہ گھر سے تین سے چار ایل پی جی سلینڈر کو نکال کر باہر پھینکا گیا۔ گھر سے سلینڈر پھینکے جانے کے بعد لوگوں نے بدحواسی میں بھاگنا شروع کردیا۔ ناظرین کے مطابق، دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اس کی آواز دو سے تین سے کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے سبب عمارت میں آتش بازی شروع ہوگئی اور وہ بھربھرا کر گر پڑی۔ عمارت کے ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے بتائے جا رہے ہیں۔

      سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سنتوش کمار نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے زبردست دھماکہ کی فورنسک (FSL) اور ماہرین کی ٹیم سے جانچ کرانے کی بات کہی ہے۔ دھماکے کی جانچ کے لئے ایف ایس ایل کی ٹیم مظفر پور سے جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔

      واضح رہے کہ خیرا علاقے میں فیکٹری میں بم بنانے کے دوران دھماکہ کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی یہاں بم بنانے کے دوران دھماکہ ہوچکا ہے اور ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: