چین و پاکستان کی حرکتوں پر ہندوستانی کی گہری نظر ، سیٹیلائٹ سے ہوگی ریئل ٹائم نگرانی
چین و پاکستان کی حرکتوں پر ہندوستانی کی گہری نظر ، سیٹیلائٹ سے ہوگی ریئل ٹائم نگرانی۔ علامتی تصویر ۔ (Pixabay)
Satellite Launch: جی آئی ایس ٹی ون کو آندھرا پردیش کے نلور ضلع میں سری ہری کوٹہ خلائی مرکز سے جی ایس ایل وی ایف 10 راکٹ کے ذریعہ چنئی سے تقریبا 100 کلو میٹر دور شمال میں خلا میں لے جایا جائے گا ۔
سرحدی علاقوں کی نگرانی کیلئے ہندوستان 28 مارچ کو ایک سیٹیلائٹ لانچ کرنے جارہا ہے ۔ اس کے ذریعہ سرحد پر ریئل ٹائم تصویریں مل سکیں گی اور قدرتی آفات کی بھی نگرانی کی جاسکتی ہے ۔ جی آئی ایس ٹی ون کو آندھرا پردیش کے نلور ضلع میں سری ہری کوٹہ خلائی مرکز سے جی ایس ایل وی ایف 10 راکٹ کے ذریعہ چنئی سے تقریبا 100 کلو میٹر دور شمال میں خلا میں لے جایا جائے گا ۔
اسرو کے بنگلورو میں واقع صدر دفتر کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ ہم اس جیو امیجنگ سیٹیلائٹ کو 28 مارچ کو موسم کی صورتحال کی بنیاد پر لانچ کرنا چاہتے ہیں ۔ ہندوستان اس سیٹیلائٹ کے لانچ ہونے کے بعد چین اور پاکستان کی حرکتوں پر ریئل ٹائم نگرانی رکھ پائے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جغرافیائی مدار میں جدید پھرتیلے مشاہداتی مصنوعی سیارہ کے متعدد فوائد ہیں ۔ خلائی شعبہ کے ایک افسر نے کہا کہ یہ ہندوستان کیلئے کچھ معنوں میں گیم چینجر بننے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آن بورڈ ہائی ریزولیوشن کیمروں کے ساتھ سیٹیلائٹ ملک کو ہندوستانی اراضی اور سمندروں خاص طور پر اس کی سرحدوں کی مسلسل نگرانی کرنے کی اجازت دے گا ۔
مشن کے مقاصد کا تذکرہ کرتے ہوئے اسرو نے پہلے بتایا تھا کہ سیٹیلائٹ متواتر وقفہ سے ریئل ٹائم تصاویر فراہم کرے گا ۔ یہ قدرتی آفات اور کسی بھی قلیل مدتی واقعات کی فوری نگرانی میں مدد کرے گا ۔
اسرو نے کہا کہ جی آئی ایس ٹی ون بر صغیر کے ریئل ٹائم کے مشاہدہ کی سہولت فراہم کرے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔