مرکزی حکومت کے ذریعہ این پی آر کو غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی بھوپال اقبال میدان میں 1جنوری سے سی اے اے،این آرسی اور این پی آر کو لیکر جاری ستیہ گرہ ختم کردیا گیا ہے۔ بھوپال اقبال میدان میں جاری ستیہ گرہ کو 50 ویں ختم کیاگیا ہے۔بھوپال اقبال میدان میں جاری ستیہ گرہ میں تمام قوموں کے لوگ شامل تھے جیسے ہی ستیہ گرہ کرنے والی سماجی تنظیموں کے پاس پہنچی ۔انہوں نے خدا کا شکرادا کیا اسی کے ساتھ اپنی تحریک کا محور بدلتے ہوئے کورونا وائرس کولیکر سماج میں بیداری پیدا کرنے نیز لاک ڈاؤن میں کھانے پینے کی اشیا سے محروم لوگوں کوکھانہ کھلانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
پوری ٹیم نے غریبوں کو کھانہ بنا کر کھلانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
ستیہ گرہ میں روز اول سے شامل جاوید بیگ کہتے ہیں کہ ویسے بھی ہم لوگ کورونا وائرس کے اعلان ہونے کے بعد ماسک لگا کر سینٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے ستیہ گرہ کر رہے تھے اب جبکہ حکومت نے این پی آر کو غیر معینہ مدت تک لئے ملتوی کردیا ہے تو ہم تمام لوگوں نے اپنی تحرجیحات بدل دی ہے اور پوری ٹیم نے غریبوں کو کھانہ بنا کر کھلانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔انور پٹھان کہتے ہیں کہ حکومت کا فیصلہ دیر سے ہی صحیح درست فیصلہ ہے مگر ابھی یہ ادھورا فیصلہ ہے اور حکومت سے مانگ کرینگے کہ اس کو غیر معینہ مدت کے لئے نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے ۔
ہماری پوری ٹیم پوری مستعدی کے ساتھ کورونا کو شکست دینے اور محتاجوں کو کھانہ کھلانے کا کام حکومت کی نگرانی میں کریگی
دوسری بات یہ ہے کہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا نے نہ صرف ہمارے ملک کو بلکہ پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ایسے میں ہم سبھی لوگوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس وبا کے خلاف حکومت کے کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں ۔ عوام کو بیدار کریں اور لاک ڈاؤن میں جو غریب و نار لوگ کھانے سے محروم ہو گئے ہیں تو ان تک کھانہ پہنچا یا جائے ا ب ہماری پوری ٹیم پوری مستعدی کے ساتھ کورونا کو شکست دینے اور محتاجوں کو کھانہ کھلانے کا کام حکومت کی نگرانی میں کریگی ۔کام شروع ہوگیا ہے اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک کورونا کی وبا ملک سے ختم نہیں ہو جاتی ہے
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔