ستیہ پال ملک کا وعدہ، آئندہ تین ماہ میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کودیں گے50 ہزارسرکاری نوکریاں

Aug 28, 2019 07:13 PM IST | Updated on: Aug 28, 2019 08:12 PM IST
ستیہ پال ملک کا وعدہ، آئندہ تین ماہ میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کودیں گے50 ہزارسرکاری نوکریاں

جموں وکشمیرکےگورنرستیہ پال ملک کا آئندہ تین ماہ میں جموں وکشمیر میں 50 ہزارنوکریاں دینے کا وعدہ

جموں وکشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نےبدھ کو پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے جموں وکشمیرکی ترقی سےمتعلق کئی بڑی باتیں کہیں۔ ستیہ پال ملک نےکہا کہ تمام پریشانیاں کچھ وقت کے لئے ہی ہیں۔ پابندی لگانےکےبعد سے ہم نےکسی شہری کی ہلاکت نہیں ہونےدی، یہ اولین ترجیحات ہیں۔ 40 ہزار لوگ  سرحد پارکی دہشت گردی میں مارے گئے ہیں۔ کہا جارہا ہےکہ لوگوں کی اموات کوچھپایا جارہا ہے، لیکن کسی کوچھرے بھی لگیں توہم اسے بتارہے ہیں، بیشترلوگوں کوکمرے کے نیچےچھرے لگےہیں۔

گورنرملک نے نٹرنیٹ بند رہنےکے سوال پرکہا کہ انٹرنیٹ ہم سےزیادہ پاکستانیوں کےکام آتا ہے، اس لئےاسے بند کیا ہوا ہے۔ ستیہ پال ملک نےبتایا کہ لینڈ لائن زیادہ ترمقامات پرکھل چکےہیں، کئی مقامات پرموبائل کےاستعمال کوبھی ہم کھول رہے ہیں، لیکن انٹرنیٹ میں وقت لگےگا۔ جموں کے 6 اضلاع میں موبائل کھل چکا ہے، آج سے جموں کے 10 اضلاع میں موبائل کھل گئے ہیں۔ ستیہ پال ملک نےاسکولوں کے بارے میں کہا کہ ریاست میں 3000 پرائمری اسکول کھولےگئے ہیں۔ 1000 مڈل اسکول کھولےگئے ہیں۔ کچھ مقامات پرسارے طلبا آرہے ہیں جبکہ کچھ مقامات پرطلبا کی تعداد کم ہے۔

Loading...

اچھی طرح سے ہورہا ہے لوگوں کا علاج

گورنرستیہ پال ملک نےکہا کہ اسپتال میں لوگوں کا اچھی طرح سےعلاج کیا جارہا ہے۔ مریضوں کواسپتال لانے اورلے جانےکےلئےبھی گاڑیاں مہیا کرائی جارہی ہیں۔ ستیہ پال ملک نے یہ بھی کہا کہ مریضوں کوحکومت کی طرف سے مالی مدد بھی مہیا کرائی جارہی ہے۔

پچاس ہزارسرکاری بھرتیاں

گورنرستیہ پال ملک نےکہا کہ ہم نےاپنے تمام محکموں کودیکھا۔ اس وقت ہمارے پاس 50 ہزارعہدے خالی ہیں۔ یہ سرکاری نوکریاں آنے والے 4-3 ماہ میں نوجوانوں کو دی جائیں گی۔ اس کےعلاوہ لاکھوں نوجوانوں کوسیکورٹی میں بھرتی کیا جائےگا۔

سیب پیدا وارکرنے والوں کوہوگا منافع

سیب کی پیداوارکولےکرستیہ پال ملک نےکہا کہ ہم نافیڈ کےساتھ مل کرایک اسکیم لارہے ہیں، جس میں نافیڈ بازارقیمت سے 10 روپئے زیادہ ایم ایس پی دے کران کےسیب خریدے گا، جس سےسیب پیدا کرنے والوں کوفصل بیچنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔

ملک کا شاندارصوبہ ہوگا جموں وکشمیر

کالج اوراسپتال کھولنےکے بارے میں ستیہ پال ملک نےکہا کہ ریاست میں 50 ڈگری کالج مزید کھولےجائیں گے۔ لڑکیوں کےلئےالگ کالج کھلیں گے۔ اس کےعلاوہ 5 میڈیکل کالج میں کھولے جائیں گے۔ یہ سب ہوا توکشمیراتنا شاندارہوجائےگا، جتنا ملک میں کوئی صوبہ نہیں ہے۔

Loading...