ہوم » نیوز » وطن نامہ

راہل گاندھی پرجموں وکشمیرگورنربولے- جو370 کے حامی، الیکشن میں لوگ انہیں جوتوں سے ماریں گے

ستیہ پال ملک نےکہا کہ میں ان پرزیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ کیونکہ وہ ملک کےایک معزز خاندان کےلڑکے ہیں، لیکن راہل گاندھی نےسیاسی طورپربچےکی طرح سلوک کیا ہے۔

  • Share this:
راہل گاندھی پرجموں وکشمیرگورنربولے- جو370 کے حامی، الیکشن میں لوگ انہیں جوتوں سے ماریں گے
جموں وکشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نےکہا کہ جولوگ دفعہ 370 کے حامی ہیں، لوگ انہیں الیکشن میں جوتوں سے ماریں گے۔

جموں وکشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نے دفعہ 370 کےبیشترالتزام ہٹائے جانے کے بعد بدھ کوپہلی بارپریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں گورنرستیہ پال ملک نےکانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کوآڑے ہاتھوں لیا۔ ستیہ پال ملک نےکہا کہ میں ان پرزیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ کیونکہ وہ ملک کےایک معززخاندان کےلڑکے ہیں، لیکن راہل گاندھی نے سیاسی طورپربچےکی طرح برتاؤ کیا ہے۔ یہ اسی کا نتیجہ ہےکہ آج اقوام متحدہ میں پاکستان کےخط میں اس کے بیانات درج ہیں... ایسا نہیں کرنا چاہئے۔


انہوں نےکہا کہ اس کوبولنا اس دن تھا جب پارلیمنٹ کےفلورپراس کی پارٹی کا لیڈر کشمیر کےسوال کو اقوام متحدہ سےجوڑکرکررہا تھا۔ وہ اگرلیڈرتھا تواس کو بٹھاتا، ڈانٹتا پھرخود کھڑا ہوکرکہتا کہ ہمارا کشمیرپریہ موقف ہے۔ آج تک انہوں نے اپنا موقف واضح نہیں کیا، میں بتا رہا ہوں آپ کومجھےنہیں بتانا چاہئے، جس وقت ملک میں الیکشن آئےگا، ان کے مخالف کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ بس یہ کہہ دیں، یہ 370 کے حامی ہیں تولوگ جوتوں سے ماریں گے۔




واضح رہے کہ پاکستان نےاقوام متحدہ کوایک خط لکھا تھا، جس میں راہل گاندھی کےبیان کا حوالہ دیا ہے، جس کےبعد سےہی کانگریس اس کے ڈیمیج کنٹرول میں لگی ہوئی ہے۔ دراصل راہل گاندھی گزشتہ کئی دنوں سے جموں وکشمیرکےمعاملےکولےکرحکومت پرحملےکر رہے تھے۔ ان کا الزام رہا ہےکہ دفعہ 370 کے کئی التزام ہٹانےاورمرکزکے زیرانتظام دو خطوں میں تقسیم کرنے کا قدم غیرآئینی طریقےسےاٹھایا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے دی یہ صفائی

پاکستان کےذریعہ اقوام متحدہ میں دی گئی عرضی میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی کےبیان کا ذکرکرنےکے بعد راہل گاندھی صفائی پیش کرتےہوئےکہا تھا کہ وہ کئی موضوع پرمرکز کی مودی حکومت سے متفق نہیں ہیں، لیکن یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر ہندوستان کا داخلی معاملہ ہےاورپاکستان یا کوئی دوسرا ملک اس میں دخل نہیں دے سکتا۔ راہل گاندھی نے پاکستان پرنشانہ سادھتے ہوئےکہا یہ پڑوسی ملک جموں وکشمیرمیں تشدد بھڑکا رہا ہے اوردہشت گردی کے حامی کے طورپرپوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں راہل گاندھی اپوزیشن کےکئی لیڈروں کے ساتھ کشمیرجارہےتھے، لیکن انہیں سری نگرہوائی اڈے پرہی روک کردہلی واپس بھیج دیا گیا تھا۔
First published: Aug 28, 2019 10:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading