ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر کے سابق گورنر اور میگھالیہ کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک نےکہا- کسانوں کی اس طرح سے نہ کی جائے توہین

Farmers Protest: مغربی اترپردیش سے آنے والے ستیہ پال ملک (Satya Pal Malik) ایک جاٹ لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ غازی آباد سرحد سے آندولن کر رہے کسانوں کو ہٹانے کے لئے یوپی پولیس کی کوششوں نے حالات مزید خراب کر دیئے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے سابق گورنر اور میگھالیہ کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک نےکہا- کسانوں کی اس طرح سے نہ کی جائے توہین
ستیہ پال ملک نےکہا- کسانوں کی اس طرح سے نہ کی جائے توہین

نئی دہلی: نئے زرعی قوانین (New Farm Laws) پر جاری کسانوں کی مخالفت پر جموں وکشمیر کے سابق گورنر اور میگھالیہ (Meghalaya) کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اتوار کو ستیہ پال ملک نے کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت (Central Government) کو مشورہ دیا ہے کہ کسانوں کی توہین نہیں کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے آگے آکر کسانوں سے بات کرکے موضوع کو حل کرنے کی بات کہی ہے۔ خاص بات ہے کہ حکومت نے کسانوں کے سامنے ڈیڑھ سال تک قانون کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔


انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا کہ کسانوں کو اپنے قدم واپس لینے کے لئے مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مغربی اترپردیش سے آنے والے ستیہ پال ملک ایک جاٹ لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غازی آباد سرحد (Ghaziabad Border) سے آندولن کر رہے کسانوں کو ہٹانے کی یوپی پولیس کی کوشسوں نے حالات مزید خراب کردیئے ہیں۔ گزشتہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے دوران ہوئی کسان ٹریکٹر پریڈ (Tractor Parade) میں تشدد کا ماحول دیکھنے کو ملا تھا، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی شروع کردی تھی۔


انہوں نے کہا، ’میں ایک شخص ہوں، جو آئینی عہدہ سنبھال رہا ہے۔ مجھے اس طرح سے بیان نہیں دینا چاہئے، لیکن یہ کسانوں کا موضوع ہے اور میں خاموش نہیں رہ سکتا’۔ ستیہ پال ملک نے بتایا، ’میں نے پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) سے بات چیت کے ذریعہ موضوع کو حل کرنے کی درخواست دی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ’کسانوں کی توہین کرکے واپس نہیں بھیج سکتے۔ آپ انہیں بے عزت نہیں کرسکتے اور احتجاج سے واپس نہیں بھیج سکتے۔ آپ کو انہیں باتوں میں لگا کر رکھنا چاہئے’۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 01, 2021 05:29 PM IST