تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عام آدمی پارٹی کو تنقید کا سامناہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص( ستیندر جین ) لیٹے ہوئے اپنے پیروں کی مالش کر وارہے ہیں۔ اب اس ویڈیو کو لے کر ایک نیا انکشاف ہوا ہے کہ ستیندر جین کو مالش کرنے والا شخص فزیو تھراپسٹ نہیں بلکہ ریپ کیس کا ملزم ہے۔ یہ انکشاف شہزاد پونا والا نے کیا ہے۔
حال ہی میں ستیندر جین کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لیٹے ہوئے ہیں اور ایک شخص ان کی ٹانگوں، کمر اور سر کی مالش کر رہا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے عام آدمی پارٹی کو گھیر لیا اور کیجریوال کی پارٹی کو نشانہ بنایاجارہاہے تاہم، عام آدمی پارٹی نے ستیندر جین کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کمر میں تکلیف ہے۔ عام آدمی پارٹی نے دلیل دی کہ جین کی دو بار سرجری ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں فزیو تھراپی کا مشورہ دیا۔
شہزاد پونا والانے ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا، "جس شخص کواروند کیجریوال اور منیش سسوڈیا فزیو تھراپسٹ بتارہے تھے کہ وہ ایک قیدی ہے، وہ تہاڑ جیل میں POCSO ایکٹ اور 376 IPC کے تحت ریپ کیس کا ملزم ہے۔" پونا والاکا مزید کہنا تھا کہ انڈین ایسوسی ایشن آف فزیوتھراپی پہلے ہی بتا چکی ہے کہ یہ فزیو تھراپی نہیں ہے بلکہ تیل سے مساج کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے شہزاد پونا والا نے یہ بھی کہا کہ تہاڑ کو تھائی لینڈ بنا دیا گیا۔
دہلی کی ایک عدالت آج جیل میں بند عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے وزیر ستیندر جین کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے خلاف اپنے جیل سیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو مبینہ طور پر لیک کرنے کے الزام میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ معاملے کی سماعت پیر کو ہونی تھی تاہم جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی۔
خصوصی جج وکاس دھول نے سنیچر کو جانچ ایجنسی کو جین کی عرضی پر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ای ڈی نے عدالت میں حلف نامہ دینے کے باوجود تہاڑ جیل کے اندر سے سی سی ٹی وی فوٹیج کو لیک کیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس نے جین کو برطرف کرنے اور جیل قوانین کی خلاف ورزی کی ایجنسیوں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں ضمانت کی سماعت کے دوران ای ڈی نے جین پر جیل کے اندر خصوصی سہولیات حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے ای ڈی اور جین کی قانونی ٹیم کو اس سلسلے میں حلف نامہ کا کوئی مواد اور ویڈیو لیک نہ کرنے کا حکم دیا تھا اور اس سلسلے میں دونوں فریقوں سے حلف نامہ بھی لیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔