ہوم » نیوز » وطن نامہ

سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان ہندوستان پہنچے، وزیر اعظم مودی نے گلے لگا کر کیا استقبال

سعودی عرب کے شہزادے اور ولی عہد محمد بن سلمان منگل کی شام ہندوستان پہنچ گئے ہیں

  • Share this:
سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان ہندوستان پہنچے، وزیر اعظم مودی نے گلے لگا کر کیا استقبال
وزیر اعظم نریندر مودی ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد سے گلے مل کر ان کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے۔

سعودی عرب کے شہزادے اور ولی عہد محمد بن سلمان منگل کی شام ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ائیرپورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ  مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔  شہزادے سلمان کے جہاز سے اترتے ہی وزیر اعظم مودی نے انہیں گلے لگا لیا۔


محمد بن سلمان پیر کو پاکستان میں تھے۔ وہاں سے وہ دہلی آنے والے تھے لیکن پلوامہ حملے کے بعد ہندستان نے ان کے اسلام آباد سے سیدھے دہلی آنے پر اعتراض درج کیا تھا۔ ہندستان کی مخالفت کے بعد وہ اسلام آباد سے ریاض چلے گئے۔ ریاض سے انہوں نے دہلی کی فلائٹ لی۔




یہ محمد بن سلمان کا پہلا ہندستان دورہ ہے۔ بتا دیں کہ ہندستان اور سعودی عرب اپنے دفاعی تعلقات کو اور مضبوط کرنے کی سمت میں ضروری قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ایم بی ایس کو دن کے دورے میں دونوں  ملک بحری مشق کرنے والے ہیں۔
First published: Feb 19, 2019 10:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading