ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا وائرس : ہندوستانی عمرہ زائرین پر عارضی پابندی کے بعد عازمین حج بھی پش و پیش میں مبتلا

مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او مقصود احمد خان نے بتایا کہ حج کمیٹی عازمین حج کی صحت اور سفر حج کو لے کر کافی فکر مند ہے اور پورے معاملہ پر نظر بنائے ہوئے ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس : ہندوستانی عمرہ زائرین پر عارضی پابندی کے بعد عازمین حج بھی پش و پیش میں مبتلا
کورونا وائرس : عمرہ زائرین پر عارضی پابندی کے بعد عازمین حج بھی پش و پیش میں مبتلا

ممبئی : کورونا وائرس عالمی سطح پر لوگوں کی پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ حکومت سعودیہ عربیہ نے کئی ممالک کے کئی زائرین کو داخل ہونے پر وقتی پابندی لگادی ہے۔ سعودی حکومت کے اس نئے قدم سے ہزاروں کی تعداد میں عمرہ زائرین کو سرزمینِ مقدس کا سفر کرنے پر روک لگادی گئی ہے۔ سعودی حکومت کے اس قدم سے سفر حج کی تیاریاں کرنے والے ہندوستانی عازمینِ حج میں بھی خوف و ہراس کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ ممبئی میں مرکزی حج کمیٹی کے تحت چلنے والے حج انفارمیشن سینٹر میں روزانہ ملک بھر سے عازمین حج کے فون موصول ہورہے ہیں ۔

حج انفارمیشن سینٹر کے کارکن نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ اکثرعازمین حج دوسری قسط کی ادائیگی کے متعلق سوال کرتے ہیں ۔ اگر پیسہ بھرنے کے بعد بھی حج کی ادائیگی نہیں ہوپائی تو اس صورت میں مرکزی حج کمیٹی کیا قدم اٹھائے گی ۔ حج انفارمیشن سینٹر انچارج کا کہنا ہے کہ عازمین حج عمرہ زائرین کو روکے جانے پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں ۔

مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او مقصود احمد خان نے بتایا کہ حج کمیٹی عازمین حج کی صحت اور سفر حج کو لے کر کافی فکر مند ہے اور پورے معاملہ پر نظر بنائے ہوئے ہے۔ عازمین کو کسی بھی قسم کی پریشانی میں نہیں چھوڑا جائے گا ۔ حج کمیٹی مرکزی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے معاملات کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے سابق صدر محمد ابراہیم کولسا والا نے بتایا کہ عمرہ زائرین کی عین وقت میں بکنگ کینسل ہونے کی صورت میں ائیرلائنس انہیں رقم واپس دینے کی ذمہ دار ہیں ۔ عمرہ زائرین کی رقم محفوظ ہے۔

تاہم کورونا وائرس کی بنا پر ہندوستانی عازمین حج میں بھی خوف کا ماحول پیدا ہوتا جا رہا ہے۔ سفارتی جانکار کا ماننا کہ حکومت سعودیہ عربیہ حج کے موقع پر جمع ہونے والے عظیم مجمع کی حفاظت کیلئے قدم اٹھا رہی ہے ۔ اسی کے ساتھ سعودی حکومت کورونا وائرس کو ڈیٹیکٹ کرنے کیلئے مخصوص مشینوں کے استعمال پر بھی غور کررہی ہے ۔

First published: Mar 01, 2020 10:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading