ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

زرعی بل: کانگریس نے کہا- پارلیمانی جمہوریت شرمسار، نہیں سنی گئی کسانوں کی آواز

Farm Bills 2020: کانگریس نے راجیہ سبھا میں زراعت سے متعلق بل منظور ہونے پر کہا کہ آج کا دن پارلیمانی جمہوریت میں کالا دن ہے۔ کانگریس نے کہا کہ بل منظور کرنے کے لئے حکومت نے جلدبازی دکھائی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 21, 2020 12:34 AM IST
  • Share this:
زرعی بل: کانگریس نے کہا- پارلیمانی جمہوریت  شرمسار، نہیں سنی گئی کسانوں کی آواز
زرعی بل: کانگریس نے کہا- پارلیمانی جمہوریت میں آج کالا دن، نہیں سنی گئی کسانوں کی آواز

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جس طرح کا سلوک کیا ہے، اس سے ملک کی پارلیمانی جمہوریت شرمسار ہوئی ہے اور ڈپٹی چیرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے اراکین کے جذبات کو کچل کر ایوان کی کارروائی کو انجام دیا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے دیر رات یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کسان سے متعلق بل پر کانگریس سمیت کسی اپوزیشن جماعت، کسانوں اور دیگر متعلقہ لیڈروں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کی ذمہ داری تھی کہ وہ ایوان کے جذبات کا خیال رکھتے اور کہتے کہ اراکین کے جذبات کے پیش نظر وزیر اس بارے میں کل جواب دے سکتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے آئین کے خلاف کیوں کام کیا۔ کانگریس نے جب ڈویزن کی مانگ کی تو اسے اس کے حق سے محروم کیوں کیا گیا، ووٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے اسے اراکین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان کے حقوق سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان کی کارروائی کے دوران بی جے پی کے لیڈر ڈپٹی چیئرمین کے پاس جا رہے تھے اورسازش کررہے تھے اور ان کا یہ طرز عمل پارلیمانی جمہوریت کا قتل ہے۔


کانگریس نے کہا کہ راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جس طرح کا سلوک کیا ہے، اس سے ملک کی پارلیمانی جمہوریت شرمسار ہوئی ہے اور ڈپٹی چیرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے اراکین کے جذبات کو کچل کر ایوان کی کارروائی کو انجام دیا۔
کانگریس نے کہا کہ راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جس طرح کا سلوک کیا ہے، اس سے ملک کی پارلیمانی جمہوریت شرمسار ہوئی ہے اور ڈپٹی چیرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے اراکین کے جذبات کو کچل کر ایوان کی کارروائی کو انجام دیا۔


کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینو گوپال نے کہا کہ ابھی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پریس کانفرنس کی ہے اور وہ ڈپٹی چیئرمین کے کام کو صحیح ٹھہرا رہے تھے۔ انہوں نے اسے افسوسناک قرار دیا کہ ایک سینئرکابینی وزیر غلط بات کر رہے ہیں اور ڈپٹی چیئرمین کے کام کو صحیح ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کانگریس کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن وہ اس کام میں ناکام ثابت ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 20, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading