உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہوشیا ر! 31 دسمبر سے بند ہوجائے گا یہ اے ٹی ایم کارڈ ، چیک کرلیں کہیں آپ کے پاس بھی تو نہیں 

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    نئے سال سے آپ کے پرانے ڈیبٹ - کریڈٹ کار ڈ اے ٹی ایم مشینوں میں نہیں چلیں گے۔ اگر آپ کے پاس پرانا اے ٹی ایم کارڈ ہے تو وہ نئے سال میں بلاک ہوجائے گا ۔

    • Share this:
      نئے سال سے آپ کے پرانے ڈیبٹ - کریڈٹ کار ڈ اے ٹی ایم مشینوں  میں  نہیں چلیں گے۔ اگر آپ کے پاس پرانا اے ٹی ایم کارڈ ہے تو وہ نئے سال میں بلاک ہوجائے گا ۔ 27 اگست 2015 کو جاری ریزرو بینک کی ہدایت کے مطابق سبھی بینکوں کو اپنے میگ اسٹرپ ( میگنیٹک اسٹرپ یعنی کالی پٹی ) والے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کو ای ایم وائی ( یوروپ ، ماسٹر کارڈ اور ویزا ) پر مبنی چپ کارڈ میں بدلنا ہوگا ۔ اس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2018 ہے ۔
      اس کے بعد سبھی میگ اسٹرپ کارڈس کو بلاک کردیا جائے ۔ اگر آپ نے ای ایم وی پر مبنی چپ کارڈ کیلئے درخواست نہیں دی ہے تو 31 دسمبر 2018 سے پہلے ضرور دیدیں ، ورنہ آپ کا اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہوجائے گا اور پھر آپ اپنے اکاونٹ سے پیسے نہیں نکال پائیں گے ۔
      بینک کی جانب سے ٹویٹ کرکے دی گئی جانکاری کے مطابق پرانے اے ٹی ایم کارڈ بدل کر ان کی جگہ ای ایم وی چپ والا ڈیبٹ کارڈ جاری کیا جارہا ہے۔ نئے کارڈ کیلئے آپ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بینک کی برانچ میں جاکر اپلائی کرنے کا بھی آپشن ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ بینک نے فروری 2017 سے پرانے کارڈ بند کردئے ہیں ۔ 31 دسمبر 2018 سے انہیں پوری طرح سے بند کیا جارہا ہے ۔
      خیال رہے کہ پرانے اے ٹی ایم کارڈ کے پیچھے کی طرف ایک کالی پٹی نظر آتی ہے۔ یہی کالی پٹی میگنیٹک اسٹرپ ہے ، جس میں آپ کے اکاونٹ کی پوری معلومات ہوتی ہے ۔ اے ٹی ایم میں اس کو ڈالنے کے بعد پن نمبر ڈالتے ہی آپ اپنے اکاونٹ سے پیسے نکال پاتے ہیں ۔ خریداری کے وقت ایسے کارڈس کو سوائپ کیا جاتا ہے۔
      ریزرو بینک کے مطابق میگنیٹک اسٹرپ کارڈ اب پرانی ٹیکنالوجی ہوچکی ہے۔ ایسے کارڈ بننا بھی اب بند ہوگیا ہے ۔ کیونکہ یہ کارڈ پوری طرح سے محفوظ نہیں تھے، جس کی وجہ سے انہیں بند کردیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ ای ایم وی چپ کارڈ کو تیار کیا گیا ہے۔
      First published: