کوروناوائرس کو اترپردیش میں قراردیاگیا وبائی مرض، نجی کمپنی کے700ملازمین پر رکھی جارہی ہے نظر
اترپردیش میں کورونا کی دہشت
اترپردیش حکومت نے بھی کورونا وائرس کو وبائی مرض قراردیاہے ۔ کابینہ میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ بات کہی ہے۔ یوگی آدیتہ ناتھ نے کہا کہ اترپردیش میں تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت دیدی گئی ہے۔
اترپردیش حکومت نے بھی کورونا وائرس کو وبائی مرض قراردیاہے ۔ کابینہ میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ بات کہی ہے۔ یوگی آدیتہ ناتھ نے کہا کہ اترپردیش میں تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت دیدی گئی ہے۔وہیں دوسری جانب دہلی میں اب تک کورونا وائرس کے 6 مثبت معاملے سامنے آئیں ہیں۔دہلی میں رہنے والے ایک اور شخص کورونا وائرس سے متاثر پایاگیاہے۔ جو نوئیڈا میں ایک نجی کمپنی کا ایک ملازم ہے۔متاثرہ شخص نے کی حالیہ دنوں میں بیرون ملکوں کا سفر کیاہے۔ گوتم بدھ نگر کے چیف میڈیکل آفیسر انوراگ کے مطابق ، اس شخص نے اٹلی کا بھی سفر کیاتھا۔ جہاں کورونا وائرس کی وباؤ پھیل گئی ہے۔ انوراگ نے بتایا کہ نوئیڈا میں ایک نجی کمپنی کے 700ملازمین سمیت انکے اہل خانہ کو تنہا رہنے اور صحت کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
#BREAKING – Covid-19 Panic: Employee in Noida firm tests positive for coronavirus.
The patient had a travel history to Germany and Italy.
700 colleagues of the patient aked to self-quarantine.
نوئیڈا کے علاوہ ، یوپی کے آگرہ میں ایک اور مریض میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آگرہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ کہ جس خاتون کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے وہ حال ہی میں بنگلور سے واپس آئی ہے۔ آگرہ کے 12 مشتبہ افراد کے نمونے کی تحقیقات میں یہ معاملہ مثبت پایا گیا ہے۔
کرونا کی تصدیق اب تک 12 میں امریکی میں ہوئی۔
آگرہ میں ایک نیا کیس سامنے کے بعد ، یوپی میں اب تک کل 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ہم آپ کو بتادیں کہ اتر پردیش کے محکمہ صحت نے جمعرات کو کورونا وائرس سے متعلق میڈیا بلیٹن جاری کیا ہے۔ 11 مارچ تک ، یوپی میں 9 ٹیسٹ مثبت آئے۔ جمعرات کے روز ، 2 کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اب تک کورونا میں آگرہ میں 7 ، غازی آباد میں 2 ، نوئیڈا میں 1 اور لکھنؤ میں 1 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
#BREAKING | Schools in Uttar Pradesh to be closed till March 21 due to Covid-19.
اس کے علاوہ لکھنؤ میں کورونا کے مزید 3 مشتبہ افراد کو داخل کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ، اب تک مجموعی طور پر 499 ٹیسٹ منفی پائے گئے ہیں۔ 73 کے ٹیسٹ کے رپورٹس کا انتظار ہے۔ وائرس سے متعلق احتیاط کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، ریاست کے مختلف ہوائی اڈوں پر اب تک 17048 مسافروں کی تھرمل اسکیننگ کی جا چکی ہے۔ اسی طرح ، سرحد کو احتیاط کے طور پر لیا جارہا ہے۔ معلومات کے مطابق ، 12 لاکھ سے زائد افراد کو ہند۔ نیپال سرحد پر اسکین کیا گیا ہے۔ پونے اور کے جی ایم یو لیبز میں 582 نمونوں کے ٹیسٹ کا انتظار ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔