ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بڑی خبر : بہار میں 28 ستمبر سے کھلیں گے سبھی اسکول ، حکومت نے جاری کی گائیڈ لائن

حکومت کے اس فیصلہ کے تحت ہفتہ میں بچوں کو دو دن ہی اسکول آنا ہوگا ۔ اس دوران پچاس فیصد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف بھی اسکول آئیں گے ۔ حکومت کا یہ حکم پرائیویٹ اور سرکاری دونوں اسکولوں پر لاگو ہوگا ۔

  • Share this:
بڑی خبر : بہار میں 28 ستمبر سے کھلیں گے سبھی اسکول ، حکومت نے جاری کی گائیڈ لائن
بڑی خبر : بہار میں 28 ستمبر سے کھلیں گے سبھی اسکول ، حکومت نے جاری کی گائیڈ لائنس

کوورونا وائرس کے پیش نظر بند بہار کے اسکول پھر سے کھلنے کیلئے تیار ہیں ۔ بہار حکومت نے 28 ستمبر سے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کے اس فیصلہ کے تحت ہفتہ میں بچوں کو دو دن ہی اسکول آنا ہوگا ۔ اس دوران پچاس فیصد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف بھی اسکول آئیں گے ۔ حکومت کا یہ حکم پرائیویٹ اور سرکاری دونوں اسکولوں پر لاگو ہوگا ۔


اس فیصلہ کے تحت تیس فیصدی بچے ہی روز اسکول آسکیں گے ۔ اس بندوبست کے تحت نویں سے بارہویں کلاس کے بچے ہی اسکول میں پڑھائی کرسکیں گے ۔ اسکولوں کو کھولنے کو لے کر جو گائیڈ لائن حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی ہے ، اس کے مطابق نویں سے بارہویں تک کا ایک بچہ ہفتہ میں دو دن ہی اسکول آسکتا ہے ۔ بہار حکومت کے اس فیصلہ کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسکول جانے کی اجازت ہوگی ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ان لاک فور میں نویں سے بارہویں تک کے بچوں کو 21 ستمبر سے اسکول جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔


اسکول جانے والے طلبہ اور اساتذہ کو جن گائیڈ لائنس پر عمل کرنا ہوگا ، ان میں سماجی فاصلہ سب سے اہم ہے ۔ علاوہ ازیں پریکٹیکل کلاسیز بھی ابھی نہیں ہوں گی ۔ اسکول میں بچوں کو ماسک لگا کر ہی رہنا ہوگا اور ساتھ ہی سینٹائزر بھی ساتھ میں رکھنا ہوگا ۔ اسکول انتظامیہ کے ذریعہ بھی کورونا کے پیش نظر کئی طرح کی احتیاط برتی جارہی ہیں ، جن میں صاف صفائی سے لے کر آکسیجن لیول جانچنے کیلئے آکسی میٹر کا بندوبست تک شامل ہے ۔


خیال رہے کہ بہار میں 14 مارچ سے اسکول و کالج سمیت سبھی تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ منگل کو بہار حکومت کے محکمہ تعلیم کے چیف سکریٹری سنجے کمار نے ایک اہم میٹنگ بلائی تھی ، جس میں یہ بڑا فیصلہ کیا گیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 22, 2020 03:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading