ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

لاک ڈاون کے درمیان مدھیہ پردیش حکومت کا بڑا فیصلہ، 13 جون کے بعد کھلیں گے اسکول

مدھیہ پردیش کے 52 اضلاع میں سے 51 اضلاع میں کورونا وائرس اپنی دستک دے چکا ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا ہندسہ 8000 کو پار کرگیا ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے درمیان مدھیہ پردیش حکومت کا بڑا فیصلہ، 13 جون کے بعد کھلیں گے اسکول
کورونا کے قہرمیں شیوراج حکومت کی مشکلات میں اضافہ

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے صوبہ میں کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے 13 جون کے بعد سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ وزیر اعلی  شیوراج سنگھ آج رات 8 بجے لاک ڈاؤن پانچ کی نئی گائیڈ لائن کو لیکر مدھیہ پردیش کے عوام سے خطاب کرین گے۔ مدھیہ پردیش کے 52 اضلاع میں سے 51 اضلاع میں کورونا وائرس اپنی دستک دے چکا ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا ہندسہ 8000 کو پار کرگیا ہے۔ مدھیہ پردیش کوونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8103 ہو گئی ہے۔


وہیں مدھیہ پردیش  میں کورونا وائرس سے اب تک 339  لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایم پی میں کورونا وائرس کے چارہزارسات سو باون (4752) اسپتال سے صحتمند ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کو لے کر سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال اندور اور بھوپال کی ہے۔ اندور اور بھوپال ایسے شہر ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔


شیوراج سنگھ نے صوبہ میں کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے 13 جون کے بعد سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
شیوراج سنگھ نے صوبہ میں کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے 13 جون کے بعد سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔


اندورمیں کورونا مریضوں کی تعداد تین ہزار چار سو چھیاسی (3486) تو بھوپال میں چودہ سو ستاون (1457) ہے۔ وہیں اجین میں کورونا مریضوں کی تعداد چھ سو ستر (670) ہو چکی ہے۔ اندور بھوپال اور اجین کے بعد جبل پور، گوالیار، کھرگون، دھار، کھنڈوا، ساگر، نیمچ، برہان پور ایسے شہر ہیں جہاں کورونا مریضوں کی تعداد سو سے سوا دو سو کے بیچ ہے۔ باقی اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سو (100) سے کم ہے۔
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے صوبہ میں 15 جون تک لاک ڈاؤن کے جاری رکھنےکا بھی اعلان کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ صوبہ میں کہیں بھی آنے جانے کے لئے پاس کی لازمیت کو ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پہلے گرین سے گرین زون میں ہی بغیر پاس کے جانے کی اجازت تھی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہےکہ صوبہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے بیچ پاس کی لازمیت کو اس لئے ختم کیا ہے تاکہ وہ صوبہ میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات میں اپنی تشہیر کو بہتر ڈھنگ سے کر سکیں۔

کانگریس نے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کے اسکول کھولنے کے اعلان پر تنقید کیا ہے۔
کانگریس نے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کے اسکول کھولنے کے اعلان پر تنقید کیا ہے۔


واضح رہے کہ مدھیہ پردیش  اسمبلی کی 24 سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات اگست تک مکمل ہونا ہے۔ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے دونوں ہی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یہاں پر مقابلہ بھی بی جے پی اور کانگریس کے ہی بیچ ہے۔ حالانکہ بی ایس پی سربراہ مایا وتی نے سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان ضرور کیا ہے۔ وہیں کانگریس نے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کے اسکول کھولنے کے اعلان کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ کانگریس  ترجمان بھوپیندر گپتا کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے سے پہلے سرکار کو اسمبلی کا سیشن کا بلانا چاہیئے تاکہ اسمبلی میں عوامی مفاد کے ایشو پر سب پارٹیوں کے بیچ اتفاق رائے سے فیصلہ ہو سکے۔
First published: May 31, 2020 12:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading