شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس: پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کرسکتے ہیں ہندوستان کادورہ
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کریں گے شرکت
پاکستانی میڈیا میں بلاول بھٹو زرداری کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں۔ بتا دیں کہ بلاول بھٹو کا شمار پاکستان کے کم عمر ترین وزراء میں ہوتا ہے۔ ان کی عمر 34 سال ہے۔ وہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کےفرزند ہیں
نئی دہلی: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، ہندوستان کے دورے پر آئیں گے۔ بلاول کا یہ دورہ اگلے ماہ 4 مئی کو ہوگا۔ 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے بعد کسی حکمران پاکستانی رہنما کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چین کی قیادت میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس 4-5 مئی کو ہندوستان میں ہوگا۔ اس تنظیم میں چین، روس، قازقستان، ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان شامل تھے بعد میں ہندوستان اور پاکستان بھی اس میں شامل کیاگیا۔ اس بار جب شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہندوستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو پاکستان نے اعتراض کیا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دن شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہونے والی ہے۔ یہ بھی پڑھیں :
پاکستانی میڈیا میں بلاول بھٹو زرداری کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں۔ بتا دیں کہ بلاول بھٹو کا شمار پاکستان کے کم عمر ترین وزراء میں ہوتا ہے۔ ان کی عمر 34 سال ہے۔ وہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کےفرزند ہیں۔ بلاول 21 ستمبر 1988 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی تعلیم بیرون ملک سے مکمل کی۔ 27 اپریل 2022 کو بلاول کو ملک کا 37 واں وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ وہ جس پارٹی میں ہیں اس کا نام 'پاکستان پیپلز پارٹی' ہے۔
بلاول بھٹو زرداری اکثرہندوستان کو لیکر مختلف بیانات دیتے رہتے ہیں۔بلاول بھٹو پاکستانی سیاست میں اپنی 'ہندوستان مخالف' بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ برسوں سے کشمیر کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں بار بار کشمیر راگ سنا تے ہیں۔ تاہم وہاں موجود ہندوستانی نمائندے نے انہیں ہر بار مناسب زبان میں جواب دیا ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔