وزیر اعظم مودی نے ٹھکرایا آفر ، اب پاکستان کے ائیر اسپیس سے ہو کر نہیں جائیں گے بشکیک

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے بشکیک جانے کےلئے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستان کے فضائی علاقےسے ہوکر نہیں گزرے گا۔

Jun 12, 2019 05:34 PM IST | Updated on: Jun 12, 2019 05:34 PM IST
وزیر اعظم مودی نے ٹھکرایا آفر ، اب پاکستان کے ائیر اسپیس سے ہو کر نہیں جائیں گے بشکیک

وزیر اعظم مودی نے ٹھکرایا آفر ، اب پاکستان کے ائیر اسپیس سے ہو کر نہیں جائیں گے بشکیک

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے کرگیز جمہوریہ کے دارالحکومت بشکیک جانے کےلئے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستان کے فضائی علاقےسے ہوکر نہیں گزرےگا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے وزیر اعظم مودی کے طیارے کے راستے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بشکیک جانے کےلئے وزیراعظم کے طیارے کےلئے دو راستوں کے متبادل کو تلاش کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزیراعظم کا طیارہ عمان ،ایران اور وسطی ایشیائی ملکوں کے فضائی علاقوں سے گزرتا ہوا بشکیک پہنچے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سے آئی میڈیا رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ ہندوستان نے وزیر اعظم مودی کے طیارے کے بشکیک جانےکےلئے پاکستان حکومت سے اپنے فضائی علاقے سے گزرنے کی اجازت طلب کی تھی ۔ پہلے وزارت خارجہ کے افسران نے وزیر اعظم مودی کے طیارے کے راستے پر کئے گئے سوالوں کو یہ کہتے ہوئے ٹال دیا تھا کہ وزیراعظم کی سلامتی کے پیش نظر سفرکا راستہ عام نہیں کیا جاسکتا۔

Loading...

وزیر اعظم مودی 13 اور 14 جون کوشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے آج رات بشکیک روانہ ہوں گے ، جہاں ان کی روس کے صدر ولادیمر پوتن اور چین کے صدر شی جنپنگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی ہوگی ۔ دونوں دن چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کےعلاوہ ان کا کرگیز جمہوریہ میں دو روزہ دورے کا بھی پروگرام ہے۔ بشکیک میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رسمی یا غیر رسمی میٹنگ کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ وزیر اعظم مودی کا پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

Loading...