ایس سی او میٹنگ میں بلاول بھٹو کے ساتھ تلخی پر وزیر خارجہ جے شنکر کا بڑا بیان، کہی یہ بات
ایس سی او میٹنگ میں بلاول بھٹو کے ساتھ تلخی پر وزیر خارجہ جے شنکر کا بڑا بیان، کہی یہ بات (File Photo AP)
India Pakistan: گوا میں ایس سی او کی میٹنگ کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بارے میں ان کے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر نے اتوار کو کہا کہ بلاول بھٹو ایس سی او میں بطور وزیر خارجہ آئے تھے ۔ اگر میرے پاس ایک اچھا مہمان آئے گا تو میں اس کیلئے ایک اچھا میزبان ہوں ۔
نئی دہلی : ایس سی او اجلاس میں شامل ہونے کیلئے گوا آئے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے جم کر کھری کھری سنائی تھی ۔ گوا میں ایس سی او کی میٹنگ کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بارے میں ان کے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر نے اتوار کو کہا کہ بلاول بھٹو ایس سی او میں بطور وزیر خارجہ آئے تھے ۔ اگر میرے پاس ایک اچھا مہمان آئے گا تو میں اس کیلئے ایک اچھا میزبان ہوں ۔
میسور میں منعقدہ ایک میٹنگ میں مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کو لے کر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کو ایس سی او وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اگر آپ ایس سی او میٹنگ کے باہر ان کے عوامی بیانات کو دیکھیں تو انہوں نے صرف ہندوستان پر بولا ہے ۔ جی 20 ، کشمیر، بی بی سی ڈاکیومنٹری، لیکن ایس سی او کے بارے میں کچھ بھی نہیں ۔ میں ایک میزبان کے طور پر کیا کروں؟ اگر میرے پاس ایک اچھا مہمان آئے گا تو میں اس کیلئے ایک اچھا میزبان ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی وزیر خارجہ کو مدعو کیا، کیونکہ ایس سی او کے وزرائے خارجہ میٹنگ تھی ۔ جب دوطرفہ میٹنگوں کی بات آتی ہے تو آپ لوگوں کو اس موضوع پر گفتگو کرنے کیلئے مدعو کرتے ہیں ۔ انہیں (بلاول بھٹو کو ) ایس سی او سے وابستہ معاملات پر اپنے خیالات رکھنے کیلئے پاکستان کے نمائندہ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔ ہم الگ ہوسکتے ہیں، ان کا اپنا نظریہ ہوسکتا ہے، میرا اپنا نظریہ ہوسکتا ہے اور ایس سی او میٹنگ روم ہے، جہاں ہم تبادلہ خیال کریں گے اور اختلافات کریں گے ۔
ایس سی او کے اجلاس کے بعد جے شنکر نے بلاول بٹھو کی تنقید کی اور کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین اور دہشت گردی کے قصورواروں کو ایک ساتھ نہیں بیٹھنا چاہئے ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی جے شنکر کے طنز پر جواب دیا اور کہا کہ وہ پریشان اور غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں، کیونکہ بلاول کے ہندوستان آنے سے پاکستان کے بارے میں ہندوستان کی 'فرضی کہانی' کو ٹھیکس پہنچی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔